DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kallar Syedan explosion mystery found as gas cylinder explosion is found in Mureed Chauk

کلر سیداں شہر کے قریب غباروں میں گیس بھرنے والے سیلنڈر میں زور دار دھماکہ ،میلوں دور آواز سنائی دی گئی

کلر سیداں شہر کے قریب غباروں میں گیس بھرنے والے سیلنڈر میں زور دار دھماکہ ،میلوں دور آواز سنائی دی گئی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے دھماکے سے دوکان کی چھت میں سوراخ کے علاوہ فرش مکمل طور پر زمین میں دھنس گیا اور تین دوکانوں کے شٹرز بھی ٹو ٹ گئے ۔یہ دھماکہ گزشتہ شب 10بج کر 34منٹ پر مرید چوک میں پیش آیا جہاں گاؤں منگال کے ظفر نامی شخص نے غباروں میں گیس بھرنے کے لیے سیلنڈر میں مقدار سے زیادہ کاربیٹ ڈال دی اور گھر چلا گیا رات گئے سیلنڈر میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے درو دیوار ہل گئے ۔لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ فوری طور پر کلر سیداں بائی پاس پر جاری پیر حق خطیب علی بادشاہ کے آستانہ عالیہ پر جاری بڑے اجتماع میں پہنچے تو وہاں سب خیریت تھی پولیس اور شہری ساری رات واقعہ کی جگہ کو تلاش کرتے رہے مگر کامیابی نہ ملی۔صبح نو بجے کے بعد تصدیق ہوئی کہ مرید چوک میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے تین دوکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے ۔دوکان کا فرش زمین بوس ہو گیا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دوکان کی چھت میں بھی دو مربع فٹ کا سوراخ ہو گیا۔ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Kallar Syedan; The explosion mystery is sloved in Kallar Syedan, As a gas cylinder explosion is reported, Zaffar of village Mangal, Who runs gas balloon filling business in Mureed Chauk overfilled in his cylinder, in which during the night it exploded.

Luckily the incident happened during the night and no one was hurt, The gas cylinder explosion was so bad, that it went through the roof like a missile. Kallar police told pothwar.com that they will take action against the owner of the business.

انتخابی حلقے میں تبدیلی اور کلر سیداں سے پی ٹی آئی کی کامیابی نے کلر سیداں کے لوگوں کو گھمبیر مسائل سے دو چار کر دیا

PTI change has left Kallar Syedan public no where to go

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتخابی حلقے میں تبدیلی اور کلر سیداں سے پی ٹی آئی کی کامیابی نے کلر سیداں کے لوگوں کو گھمبیر مسائل سے دو چار کر دیا ،کوئی یہاں کا والی وارث نہیں رہا۔چوہدری نثار علی خان ہر ماہ کلر سیداں آکر ملکی معاملات پر اہم گفتگو کرتے تھے کلر سیداں انتظامیہ پر ان کا مکمل کنٹرو ل تھا مگر ان کے حلقہ میں تبدیلی کے بعد کلر سیداں کو مری کے حلقے میں شامل کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی کے صداقت علی عباسی نے کامیابی کے بعد کلر سیداں کو مکمل طور پر فراموش کر دیا ہے اب انتظامی امور میں بد نظمی کا یہ عالم ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر کا تبادلہ لاہور ہوا تو دو ہفتے تک کلر سیداں کے لیے کسی اسسٹنٹ کمشنر کی تعنیاتی ہی نہیں کی گئی اور اب دو ہفتوں سے تحصیلدار طارق امیر ملک کا تبادلہ گوجرخان ہو جانے سے نہ صرف کلر سیداں میں تحصیلدار کی آسامی خالی ہے بلکہ ریونیو سے متعلقہ مقدمات ،انتقالات ،رجسٹریاں اور نشاندہی کا کام مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے لوگ روزانہ کی بنیاد پر کلر سیداں آ کر دفاتر میں دھکے کھاتے ہیں مگر یہاں تحصیلدار تعنیات ہی نہیں جس سے ان کے مسائل میں گھمبیر اضافہ ہوا ہے ۔

 جاپان میں مقیم  محمد عدیل لیاقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima ceremony M Adeel Liaqut of Japan held in Kallar Syedan

معروف سیاسی سماجی رہنما بابو لیاقت علی بھٹی کے جاپان میں مقیم فرزند محمد عدیل لیاقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، چیئر مین شفقت محمود، چیئر مین راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، راجہ گلستان خان، عابد حسین زاہدی، چوہدری محمد اشفاق،چوہدری جمیل اختر، بابو محمد عارف، تنویر ناز بھٹی، نمبردار اسد عزیز، مسعو د چیمہ ، منیر چشتی اور دیگر نے شرکت کی ۔

بلدیہ کلر سیداں کے رکن چوہدری محمد اشرف کی رسم چہلم کلر سیداں میں ہوئی

Dua e Chelum held for late Ch M Ashraf in Kallar Syedan

بلدیہ کلر سیداں کے رکن چوہدری محمد اشرف کی رسم چہلم کلر سیداں میں ہوئی جس میں راجہ جاوید اخلاص،چیئر مین شفقت محمود، انسپکٹر ظہیر احمد بٹ، راجہ ظفر محمود، مسعود بھٹی، پرویز اختر منہاس، شیخ حسن ریاض، شیخ خورشید احمد، صوبیدار ظفر اقبال بیگ، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، سیٹھ رؤف بٹ ،راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا غلام مصطفی سیالوی اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ محمد اشفاق کیانی کے بھائی عرفان کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں طوطہ میں اد اکی گئی

Raja M Ashraf Kiyani passed away in village Tota

راجہ محمد اشفاق کیانی کے بھائی عرفان کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں طوطہ میں اد اکی گئی جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، وائس چیئر مین چوہدری ضیارب حسین منہاس، راجہ ظفر اقبال، بلدیاتی ارکان ،تاجروں ،شہریوں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کمبیلی صادق فیڈر صبح9بجے سے دن 2بجے تک بند رہے گا

Kamili Sadiq feeder to close on Monday

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز پیر کمبیلی صادق فیڈر صبح9بجے سے دن 2بجے تک بند رہے گا جس سے درکالی معموری،درکالی شیر شاہی، کمبیلی صادق، ڈریال اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button