Kahuta

Kahuta; Raja Sagheer and Sadaqat Ali Abbassi hold PTI public meeting in Moawra

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے مواڑہ کے مقام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے مواڑہ کے مقام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تسلیم کرے ناں کرئے حلقے کی عوام نے ہمیں منتخب کر دیا ہے انشاء اللہ اپنی عوام کو مایوس نہیں کر یں گے ۔آہندہ چند ماہ کے بعد حلقے میں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں ایک نمائیاں تبدیلی دیکھیں گے ۔تعلیم ،صحت ، سڑ کیں ، گلیاں ،گیس اور پینے والے صاف پانی جیسی تمام تر ضروریات پوری کر یں گے ۔حلقے کے ایک ایک ووٹر کاشکر یہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے مواڑہ کے مقام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے شیخ طلحہ، سر دار ارشد مجید ،فیصل وارثی ،سہیل راجہ ،راجہ امتیاز آف گھڑ یٹ ،راجہ پر ویز اور دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر میزبان راجہ الطاف حسین اور راجہ سعید احمد آف گھڑ یٹ نے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے بھی آگاہ کیا ۔راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے تمام مسائل حل کر ئے گئی اپنے قاہد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر کام کرتے ہوئے ملک کی عوام کے لیے فلاح و بہود کے لیے کام کر یں گے۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس حلقے میں جو عرصہ 30سال سے حکمرانی کر رہے تھے انہوں نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا ان کے منشیوں مشہدیوں نے عوام کو صرف سبز باغ دیکھانے تک ہی رکھا جس کا رزلٹ حلقے کی عوام ان کو اپنی ووٹ کی پر چی سے مسترد کر کے دے دیا ہے ۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑا اور اپنے حلقے کے مسائل کومد نظر رکھتے ہوئے بر سر اقتدار جماعت میں گیا انشاء اللہ اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک حقیقی تبدیلی لاہیں گے انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں نے ان کو اپنا ووٹ دیا ہے اب اگر کسی کو میرے پی ٹی آئی میں شمولیت سے تکلیف ہے تو وہ تھوڑی سی اجوائن استعمال کر یں ۔ اپنے خطاب میں PTIرہنماء ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ میں نے حلقے کی 52یونین کونسلوں میں سے الیکشن لڑا ہے اور عوام نے مجھے اپنا ووٹ دیا ہے میں اپنے ساتھی ایم پی ایز مجیر لطاسب ستی اور راجہ صغیر احمد کے ساتھ مل کر حلقے این اے ستاون کی ایک ایک یونین کونسل کی عوام کے مسائل حل کر یں گے انہوں نے کہا ایک ماہ کے اندر اند ر کمٹیاں بناہیں گے اور ان کے فوکل پرسل ہونگے جو عوام کے کام کراہیں گے انہوں نے کہا میں کوشش کر وں گا تمام ناراض ساتھیوں کو بھی ساتھ ملواوں تاکہ مل کر عوام کے مسائل حل کر سکیں ۔

یونیک ماڈل سکینڈری سکول میں اقبال ڈے کے حوالے سے منعقدہ پر وگرام

Iqbal day function held ay Unique model secondary school

یونیک ماڈل سکینڈری سکول میں اقبال ڈے کے حوالے سے منعقدہ پر وگرام میں طلباء وطالبات کا ڈاکٹر علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف پہلو کے حوالے سے خوبصورت تقاریر پرنسپل سکول ہذاسر رفاقت حسین جنجوعہ کی طرف سے طلباء وطالبات کو شاباش ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونیک ماڈل سکینڈری سکول میں اقبال ڈے کے حوالے سے منعقدہ پر وگرام میں سکول کے مختلف ہاوسزکے مقابلے ہوئے جس میں بچوں نے تقاریریں اور ملی نغیں پیش کیے ۔اپنے خطاب میں سکول ہذا کے پر نسپل سر رفاقت جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کے در س خودی نے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرکے سوئی ہوئی قوم کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ علامہ اقبال کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ۔ علم کی شمع کو روشن کر کے اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانا ہوگا۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کر خواب غفلت سے بیدار کیا ۔علامہ اقبال کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ۔ علم کی شمع کو روشن کر کے اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانا ہوگا۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں, راجہ محمد علی

Record amount of development work had taken place during PML-N tenure, Raja M Ali

مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی گزشتہ پانچ سالوں میں اربوں کے ترقیاتی کام ہوئے حلقہ پی پی سیون میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تھوہا خالصہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر جاری ہے جبکہ کروڑوں کی لاگت سے ریسکیو1122کا منصوبہ بھی اخری مراحل میں ہے راجہ محمد علی نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کرا کر کروڑوں کے فنڈز مہیا کیے جبکہ ڈگری کالج اور ہسپتال کے فنڈز جو لاکھوں میں سالانہ ملتے تھے کروڑوں میں کیے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ تا لہتراڑ روڈ و دیگر سڑکیں تعمیر کیں عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی تمام بلدیاتی نمائندوں سمیت سبکی مشاورت سے ہر یو سی میں کروڑوں کے فنڈز دیے مسلم لیگ نے ہمیشہ ملکی اور قومی مفاد میں فیصلے کیے انھوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف اور صرف بلا تفریق عوامی خدمت ہے انشا اللہ حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنا ہونگے ۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹہ میں ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کی نگرانی میں انسانی صحت کو سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ سے آگاہی واک اور سیمنارز

Smog awareness walk held at THQ Kahuta

ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹہ میں ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کی نگرانی میں انسانی صحت کو سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ سے آگاہی واک اور سیمنارز۔تفصیل کے مطابقانسانی صحت کو سموگ کے مضر صحت سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ضلع راولپنڈی کے تمام سرکاری شفاء خانوں میں سیمانرز اور واک کا انعقاد کیا گیا اسی طرح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بھی واک اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی و دیگر مقررین نے کہا کہ سموگ دراصل دھند اور بادل ہے اور بارشوں میں تاخیر کے باعث لاہور سمیت دیگر پنجاب بھر میں سموگ کے ممکنہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں جو سانس اور پھیپھروں کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔

کہوٹہ میں ذولفقار آئی ہسپتال اس پسماندہ علاقہ کے عوام کے لیے انمول تحفہ ہے

Zulfiqar eye hospital praised for its work contribution in Kahuta

کہوٹہ میں ذولفقار آئی ہسپتال اس پسماندہ علاقہ کے عوام کے لیے انمول تحفہ ہے غریب اور نادار لوگوں کا علاج فری جبکہ عام لوگوں کا علاج بھی معمولی فیس سے کیا جاتا ہے جو اپریشن مشین دیگر ہسپتالوں میں چالیس سے پچاس ہزار میں کیا جاتا ہے وہ ذولفقار آئی ہسپتال میں 15ہزار سے بیس ہزار میں کیا جاتا ہے جبکہ ہر اتوار کو صرف100روپے میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی چیک کیا جاتا ہے معززین علاقہ نے ڈاکٹر ذولفقار ،ڈاکٹر محمد حفیظ، ڈاکٹر حماد ، سقیم عباسی ، راجہ فیصل و دیگر کو عوامی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button