DailyNewsKahuta

Kahuta; Journalist protest against immoral language used by Asif Rabbani Qureshi

آصف ربانی قریشی کی طرف سے سینئر صحافی کہوٹہ ا صغر حسین کیانی کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرنے پر کہوٹہ کی صحافی برادری کا شدید احتجاج

آصف ربانی قریشی کی طرف سے سینئر صحافی کہوٹہ ا صغر حسین کیانی کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرنے پر کہوٹہ کی صحافی برادری کا شدید احتجاج قرارداد مذمت منظور آئندہ اگر کسی نے صحافی کے خلاف ایسی زبان استعمال کی تو نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع اور ڈویژن کی سطح پر صحافی برادری احتجاج کریگی بغیر ثبوت کے الزامات لگایا گیا تمام صحافی برادری کا شدید احتجاج اور مذمت تحصیل صدر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ خورشید ستی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا بھی شدید مذمت ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تجاوزات کے حوالے سے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت آصف ربانی قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ سینئر صحافی اصغر حسین کیانی کے خلاف بلا جواز غیر اخلاقی زبان استعمال کی اس حوالے سے کہوٹہ صحافی برادری کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سنیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ،فنانس سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی وکالم نگار راجہ عمران ضمیر، ملک عامر داؤد، راجہ ساجد جنجوعہ، راجہ پرویز اقبال، شیخ خلیل ا حمد، انعام الحق قریشی ، ملک دانیال محمود، ملک طارق دانیال، ارسلان اصغر کیانی، افتخار احمد غوری ، احتشام اصغر کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ نے شرکت کی اصغر حسین کیانی نے گزشتہ روز لگائے گے جھوٹے اور من گھڑٹ الزامات کا جواب دیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا صحافیوں کی تذلیل کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں تجاوزات کے حوالہ سے نواز کالونی کے عوام نے درخواست دی اور جس کے نام کی در خواست ہے وہ انکے اپنے عزیز ہیں اگر آصف ربانی قریشی یا قریشی ہال یا کسی اور شخصیت کا نام لکھا ہو تو سامنے لائیں اجلاس سے سعید افضل چوہان ، راجہ ساجد جنجوعہ ،راجہ عمران ضمیراور دیگر تمام صحافیوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Kahuta; The journalist in Kahuta have held a meeting in which they deplored immoral language used by Asif Rabbani Qureshi against journalist Asghar Hussain Kiyani and deplored fake allegations laid against the language.

خطہ پوٹھوارکے معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی کا صاحبزادہ حاشر رسول عباسی رشتہ اذواج میں منسلک

Wedding celebrations of hasher Rasool Abbassi held in Pindi

خطہ پوٹھوارکے معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی کا صاحبزادہ حاشر رسول عباسی رشتہ اذواج میں منسلک ہو گیا ۔شادی کی دعوت ولیمہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔دولہاحاشر رسول عباسی کی شادی دعوت ولیمہ کی تقریب مصریال روڈ راولپنڈی دیوان خاص شادی ہال میں ہوئی تقریب میں MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید امام حسین شاہ ، صاحبزادہ ساہیں سلیم دربار عالیہ منیند شریف ، صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب دربار عالیہ منیند شریف ،جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے رہنماء ابرار حسین عباسی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق ایم پی اے ملک افتخار احمد ،ممبر کیٹ ارشد محمود ،چوہدری محمد طیب صدر مسلم لیگ ن PP-10،ممبر کیٹ ملک منصور احمد ،پٹواری صغیر احمد ،راجہ نائیک زلفی آف کرپا ، سردار مہتاب آف کر پا، چوہدری خالد آف چنگ سیداں ، ساہیں نیامت حسین دربار عالیہ میانہ تھب ،چوہدری وارث آف سہالہ، چوہدری وحید آف سہالہ ،غلام مصطفی میانہ تھب ، سید صفدر حسین شاہ ، راجہ نصیر احمد ہر دوگہر ،سمیر شاہ ، شفیق شاہ ، عمران ، عبداللہ گلی نمبر 10، غلام یدانی عباسی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

بنگیال ہاوس میں منعقدہ کارنر میٹنگ علاقے کے معززین کی اکثریت نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجنیئرراجہ بلال بنگیال کی بھر پور حمائت کا اعلان

Corner meeting held in Dhok Bangyal in support of Engineer Raja Bilal Bangyal

بنگیال ہاوس میں منعقدہ کارنر میٹنگ علاقے کے معززین کی اکثریت نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجنیئرراجہ بلال بنگیال کی بھر پور حمائت کا اعلان ۔اپنے وارڈ کی عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت خادم بن کر خدمت کروں گا۔ انجنیئرراجہ بلال بنگیال کا کارنر میٹنگ سے خطاب ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بنگیال ہاوس میں ایک کارنر میٹنگ منعقدہوئی جس میں راجہ عبد الطیف ، عبدالرقیب قادری ، بابا اقبال، سلیمان راجہ، چوہدری حوالدارخالد ، حاجی عبد الغفور ،حسن اختر ،حاجی خالد ،راجہ فاروق،راجہ عرفان ناصر ،راجہ اختر ،ذوالفقار راجہ اور دیگر معززین علاقہ نے شر کت ۔اس موقع پر تمام معززین نے علاقے کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجنیئرراجہ بلال بنگیال امیدوار برائے جنرل کونسلر کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھر پور کوشش کر نے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر امیدوار برائے جنرل کونسلر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجنیئرراجہ بلال بنگیال نے تمام معزین کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی وارڈ کی عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت خادم بن کر خدمت کروں گا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button