DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Fatal accident near Dhamali / Chak Mirza, One dead two injured

سکوٹ جوڑ دھمالی کا نوجوان سوزوکی پک اپ اور ٹریکٹر کے تصادم میں جان بحق

 سکوٹ جوڑ مو ضع دھمالی کا نوجوان محمد عثمان چک مرزا اور دھمالی کے درمیان سوزوکی پک اپ اورٹریکٹر کے تصادم میں جان بحق ہو گیا، حا دثہ میں دوافراد زخمی، تفصیلات کے مطابق دوروز قبل دھمالی اور چک مرزا کے درمیان سوزوکی پک اپ اور ٹریکٹر کے درمیان ہو نے والے تصادم کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو نے والا نوجوان محمد عثمان ولد محمد خلیل سکنہ سکوٹ جوڑ دھمالی عمر تقریبا بائیس سال اہسپتال میں دوروز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔ مزکورہ نوجوان والدین کا اکلوتا تھابیٹا اور اسکی ایک بہن ہے۔محمد عثمان دوماہ قبل کلر سیداں شہر میں سوزوکی پک اپ میں میٹھا پانی سپلائی کر تا تھا بعدازاں تقریبا ایک ماہ سے منہاس سی این جی کلر سیداں میں ملازمت کر تا تھا اور واقعہ کے روز کام سے چھٹی کر کے واپس جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔نماز جنازہ سکوٹ جوڑ دھمالی میں اداکی گئی اس مو قع پرنوجوان کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Kallar Syedan; A fatal accident happened between a Suzuki pick up and tractor in between Chak Mirza and Dhamali, In which Mohammad Usman son of Mohammad Khalil of village Dhamali was killed and two other were injured.

 

Show More

Related Articles

Back to top button