DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Action taken against illegal encroachment in Kallar bazaar’s

مغل بازار سمیت مین بازار،گوجر خان روڈ چوآ روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کیخلاف اپریشن

چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں خالد رشید کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی اور اس دوران انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ مغل بازار سمیت مین بازار،گوجر خان روڈ چوآ روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کیخلاف اپریشن کیا۔چوآ روڈ پر منڈی مویشیوں کے باعث سارا دن ٹریفک جام رہتی تھی جس پر انہوں نے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان کے ہمراہ مین شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بننے والے ٹھہیے اور ریڑھیوں کو اٹھوا دیا جس کی وجہ سے پیر کے روز ٹریفک کی آمدورفت بلا تعطل جاری رہی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کلر سیداں شہر کو تجاوزات فری سٹی قرار دینے میں کوئی سیاسی اثر رسوخ خاطر میں نہیں لائیں گے اور تجاوزات کی زد میں آنے والوں کیساتھ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Kallar Syedan; On the orders of chief officer Khalid Rashid action was taken against encroachment in Mughal Bazaar, Main Bazaar, Gujar Khan road and Choa road. The traffic was left jammed all day due to cattle market as the authorities removed stall to make way for traffic.

کار سرکار میں مداخلت کرنے اور وردی پھاڑ دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Police case registered over tearing of suit of a official

کلر سیداں میں سول کورٹ کی عدالت کے اہلکار وقار حسین،تعمیل کنندہ اور عدالتی بیلف ناصر محمود کی موجودگی میں کار سرکار میں مداخلت کرنے اور وردی پھاڑ دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وقار حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ شیریں اختر بنام گلریز اختر ہمراہ یثرب منیر تعمیل کنندہ بغرض گرفتاری موہڑہ دھیال کلر سیداں آیا تو مین روڈ پر ثاقب نامی شخص جو کہ اپنی گاڑی میں موجود تھا ملا جس نے مدیون گلریز کے بارے میں دریافت کیا تو بیانی ہوا کہ گلریز میرا چچا زادبھائی ہے جو کہ گھر میں موجود نہ ہے۔میں نے ثاقب کو کہا کہ ہمارے پاس سرچ وارنٹ ہے ہم مدیون ڈگری کے گیٹ پر دستک دے کر دریافت کرتے ہیں جس پر مسمی ثاقب غصے میں بیانی ہوا کہ تم کو بتا رہا ہوں کہ وہ گھر نہیں ہے اس موقع پر اس نے میرے موٹر سائیکل کی چابی نکال لی اور مجھے گریبان سے پکڑ لیا اور کہا کہ تمہیں بتاتا ہوں اور اس نے اپنے ڈب سے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ یہاں سے آگے بڑھے تو گولی ماردونگاجس پر میں بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگ آیا تو ثاقب نے اپنی گاڑی میں میرا تعاقب کیا اور موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع ایک ہوٹل کے پاس میرا راستہ روک لیا اور کہا کہ تم موقع سے بھاگ آئے ہو یہاں سے نہیں جانے دونگا۔میں نے ناصر محمودبیلف کو فون کیا جو کہ فورا موقع پر پہنچ آیا اور ثاقب کو لے کر احاطہ کچہری آ گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button