DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Overseas Pakistani donate to construct Manjotha school building

اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے گرلز سکول منجوٹھہ میں تین کمروں کی تعمیر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) گوجرخان نے افتتاح کیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( زنانہ مدارس) گوجرخان نورین خالد نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول منجوٹھہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے عطیات سے تعمیر ہونے والے بلاک کا افتتاح کیا۔ یہ بلاک تین کمروں اور برآمدے پر مشتمل ہے جبکہ ان کمروں کے لئے زمین بھی مقامی افراد نے عطیہ کی ہے ۔ اس سلسلہ میں سکول میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی ڈی ای او(زنانہ) گوجرخان ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے علاوہ اووسیز پاکستانیوں کے نمائدے اوردیگر معززین علاقہ شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسز نورین خالد نے سمندر پار پاکستانیوں کے جذ بہ حب الوطنی کی تحسین کی اور سکول کے لئے بیش قیمت زمین اور بلاک بنا کر عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ممبر سکول کونسل مرزا وقار نے سکول کے لئے کمیونٹی کی خدمات کا تذکرہ کیا اور سکول کو ہائی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔تقریب میں سکول کی بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور ناظرین سے داد وصول کی۔ہیڈ مسٹریس رومانہ گلبہار نے تعلیمی میدان میں سکول کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض ٹیچر فائقہ جہانگیر اور ندا اسلام نے سرانجام دیئے۔

Gujar Khan; The overseas Pakistani have paid for the construction of 3 classroom block at girls elementary school, Manjotaha, the inauguration ceremony was held with Noreen Khalid Deputy distt education officer, Gujar Khan.

 

Show More

Related Articles

Back to top button