DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Teenage girl attacked by father with Kollari dies

باپ نے اپنی بیٹی کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے راستے میں جان بحق ہو گئی

کہوٹہ کے علاقہ گڑھیٹ میں باپ نے اپنی بیٹی کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے راستے میں جان بحق ہو گئی ۔ مرحومہ بچی کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گڑھیٹ بلیاڑی میں ادا کر دیا گیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے مطابق مرحومہ چودہ سالہ(س۔م) کی والدہ نے دوسری شادی کی ہوئی تھی اور یہ اپنی والدہ کے پاس رہتی تھیاسکے والد محمد خالد نے اپنی بیٹی کو وہاں سے لا کر کہا کہ اپنی دادی کے پاس رہو بیٹی کے انکار کرنے پر باپ نے کلہاڑی کے وارکر کے اپنی بیٹی کو شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال داخل کر دیا جہاں سے اسکو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جوزخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ اس کے آبائی گاؤں بلیاڑی میں ادا کر دیا گیا ۔

Kahuta; Saman Shezadi, 14, who was attacked by her father with Kollari has sadly passed away on her way to the hospital. According to police Raja Khalid had married again and wanted his daughter now moved with his new wife, as the daughter refused he hit her with kollari (axe).

پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے انتحابات کے لیے جوڑ توڑ شروع اساتذہ کی اکثریت نے قاضی عمران کو ضلع راولپنڈی کے لیے صدرنامزد

Qazi Imran elected as President of PTU Distt Rawalpindi elections 

پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے انتحابات کے لیے جوڑ توڑ شروع اساتذہ کی اکثریت نے قاضی عمران کو ضلع راولپنڈی کے لیے صدر اور راجہ اخلاق احمد کو چف آرگنائزر ، راجہ تیمور اختر کو نائب صدر اور راجہ اورنگزیب کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا ضلع بھر سے آئے ہوئے استاذہ نے ان اامیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ سے پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے نامزد امیدوار برائے نائب صد ر راجہ تیمور اختر نے گزشتہ روز ضلع بھر کے اساتذہ کا اجلاس منعقد کیا جس میں چےئر مین یونائٹڈ گروہ شاہد مبارک ، امیدوار برائے صدر قاضی عمران ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری راجہا ورنگزیب ، چیف آرگنائزر راجہ اخلاق احمد، حلقہ جاتی صدر جنوبی راجہ اشراق احمد، صدر شمالی عاطف ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں کوٹلی ستیاں ، مری ، راولپنڈی ، گوجر خان اور کہوٹہ کے عہددیاران اور استاذہ نے بھرپور شرکت کیا س موقع پر مقررین نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی پنجاب ٹیچر یونین نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی تنظیم ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن کہوٹہ شہنشاہ بابر کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا اور کہا کہ وہ اساتذہ سے ناروہ سلوک کرتے ہیں اور انکے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اساتذہ کی عزت و اخترام نہ کرنے والے افسران کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے اس موقع پر تمام اساتذہ نے ضلعی الیکشن کے لیے تمام امیدواران کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور راجہ تیمور اختر کو اتنا اچھا پروگرام منعقد کرنے پر انکی تعریف بھی کی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے وائس چیئرمین اسد محمود ستی اور کونسلر راجہ گلزار احمد کی ملاقات

Shahid Khaqan Abbassi meets with Asad Mahmood Satti and Raja Gulzar Ahmed

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے وائس چیئرمین اسد محمود ستی اور کونسلر راجہ گلزار احمد کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے پر دلی مبارکبا د۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی اورجنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری اور دیگر افراد نے شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد جا کرسابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اورالیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔شاہد خاقان عباسی نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔

اے سی کہوٹہ ظہیر انور کا تجاوزات ک ے خلاف چوتھے روز بھی اپریشن جاری نواز کالونی نالے پر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا

Fourth day of encroachment operation continues in Kahuta

اے سی کہوٹہ ظہیر انور کا تجاوزات ک ے خلاف چوتھے روز بھی اپریشن جاری نواز کالونی نالے پر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا ۔تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید کو نشاندہی کی ہدایت 25کنال سے زاہد جنگلات کی زمین واگزارشہریوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر شیڈ اورفٹ پاتھ ختم کر دیے جبکہ دیگر کے خلاف کاروائی جاری نواز کالونی کے رہائشی محمد علی تبسم نے اے سی کہوٹہ کو درخواست دی ہے کہ بعض بااثر افراد نے سارے نالے پر قبضہ کر کے نالہ بند کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے چند سال
قبل دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں نواز کالونی کا رقبہ 39کنال 17مرلہ ہے جسکا خسرہ نمبر3296ہے جبکہ 1959کے مطابق سائز 24فٹ ہے جبکہ موقع پر نالے کاسائز 8فٹ ہے کچھ لوگوں نے نالے پر لینٹر ڈال کر دوکانیں اور مکان تعمیر کیے ہوئے ہیں پورے شہر کا پانی اس نالے سے گزرتا ہے بارشوں میں کئی دوکانیں اور مکان بھی بہہ چکے ہیں اہل محلہ نے اے سی کہوٹہ کو درخواست کے ساتھ مکمل ریکارڈ بھی دیا جس پر اے سی کہوٹہ نے ایکشن لے لیا ہے اور ادھر محکمہ ہائی وے نے بھی تجاوزات کی نشاندیہی کردی ہے شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مال و دیگر محکموں کے اہلکاران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جہنوں نے ملی بھگت سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور دیگر اداروں کی جگہ کا ریکارڈ جلا یا یا ضائع کیا اور رشوت لے کر سرکاری زمینیں بھی بااثر لوگوں کے نام کی کر دی اعلی حکام از خود نوٹس لیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button