DailyNewsGujarKhan

Maa ji trust donates uniforms at high school Bhadana

ماں جی ٹرسٹ ( یوکے) کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ کے طلبہ میں سکول یونیفارم تقسیم کئے گئے

ماں جی ٹرسٹ ( رجسٹرڈ چیرٹی یوکے) کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ کے پچہتر (75) غریب و یتیم طلبہ میں سکول یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ ٹرسٹ کے مقامی رہنما ملک عبدالغفور نے بچوں میں یونیفارم تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اِس سال کی دوسری ڈونیشن ہے اس سے قبل ان بچوں میں نوٹ بکس تقسیم کی جا چکی ہیں۔ بھڈانہ کے علاوہ بیول، دریالہ سیگن ، چنگامیرا، قاضیاں ، جبر ، چوآخالصہ، سر صوبہ اور قر ب وجوار کے دیگر بوائز اینڈ گرلز سکولز میں سکول یونیفارم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ یونیفارم صرف انہی طلبہ وطالبات میں تقسیم ہوں گے جو سیشن کے آغاز میں اپنے تعلیمی اداروں کے توسط سے ماں جی ٹرسٹ کے پاس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے سکول سربراہان کو مکمل اختیار ہے ۔ وہ اپنی مقررہ تعداد کے مطابق مستحقین کا انتخاب کرکے ہمیں فہرستیں مہیا کرتے ہیں جنہیں ہم سارا سال مدد فراہم کرتے ہیں۔ واضع رہے کہ ماں جی ٹرسٹ کا بنیادی ہدف سرکاری سکولوں کے یتیم و نادار طلبہ ہیں جن کے والدین و سرپرست مالی پریشانی کی وجہ سے انہیں سکولو ں میں بھیجنے سے گریزاں ہوتے ہیں۔ ماں جی ٹرسٹ جسے برطانیہ میں مقیم معروف شاعر محمد اقبال بھٹی اور ان کے رفقا چلاتے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل کلر سیداں اور گوجرخان کے شرقی علاقے میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ خلوص نیت سے کی گئی یہ کاوش بارآور ثابت ہو رہی ہے اور غریب خاندانوں کے بچے بچیاں بھی علم کی روشنی سے مستفید ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ محمد اقبال بھٹی ، اظہر بھٹی ، ملک غفور اور اس ٹرسٹ میں دامے درھمے قدمے سخنے حصہ ڈالنے والوں کو دنیا وآخرت میں بہتر اجر عطا فرمائے اور غریبوں کی امداد کا یہ سلسلہ تاقیامت چلتا رہے۔

Gujar Khan; Maa ji trust donated uniforms to 75 students at government boys high school in Bhadana, Malik Abdul Ghafoor was thanked for his contributions at the school. Maa ji trust earlier had donated stationary to the school as well.

فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام رفاہ انٹر نیشنل اور پناہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فلاح امت ویلفئیر کمپلیکس جنڈ نجار میں کیا گیا

فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام رفاہ انٹر نیشنل اور پناہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فلاح امت ویلفئیر کمپلیکس جنڈ نجار میں کیا گیا جس میں 500سے زائد مردوخواتین کو علاج معالجہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں اس موقع پر ڈاکٹر جنرل مسعود الرحمن کیانی،ڈاکٹر اظہر علیم،ڈاکٹر (ر) بریگیڈئیر طارق ،ڈاکٹر کرنل گل ،لیڈی ڈاکٹر اسماء،لیڈی ڈاکٹر زاہدہ،ڈاکٹر طاہر شریف،ڈاکٹر اسامہ نے تمام مریضوں کا الٹراساؤنڈ،ای سی جی،آنکھوں کی بینائی و دیگر بیماریوں کا علاج کیا اور مفت ادویات فراہم کی ، علاقہ بھر میں مستحق افراد کے علاج معالجہ و دیگر سہولیات کیلئے تمام صلاحتیں بروؤے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار قاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے مقامی صحافیوں اور دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر کے مخیر حضرات ہمارے ساتھ دل کھول کر تعاون کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اہل علاقہ کی خدمت بطور احسن سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر جنرل مسعود کیانی ،ثناء اللہ گھمن کو سوسائٹی کی جانب سے یارگادری شیلڈ دی گئی جبکہ حاجی بابر،چوہدری ثقلین،فضل حسین شاہ،زاہد الیاس،قاضی جواداحمد،مظفر شاہ،ظہیر شاہ،صوبیدار انور قریشی،راجہ شہزاد کونسلر،اخلاق حسین شاہ،قاضی عبید و دیگر سیاسی ،سماجی شخصیات موجود تھیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button