DailyNewsGujarKhan

Youm-e-Ashur was observed across tehsil Gujar Khan peacefully

گوجرخان میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

گوجرخان میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کا مرکزی جلوس علم و ذوالجناح مرکزی امام بارگاہ تحصیل روڈ گوجرخان سے زیر انتظام سید اسجد علی کاظمی صدر انجمن امامیہ اثنا عشریہ کی زیر صدارت برآمد ہوا علم و ذوالجناح کا جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا سبزی منڈی چوک پہنچا جہاں قیام کے دوران تصدق حسین مشتاق حسین شاہ منتظر مہدی وسیم عباس سروش انصر نے مجلس پڑھی اور شہدا کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اسلام کیلئے ان کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی ماتمی جلوس میں مختلف علاقوں سے آئی ہوئی ماتمی سنگتوں نے حصہ لیا اور سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر کے شہداے کربلا کی یاد تازہ کی گئی جلوس کے راستوں میں سبیلیں لگا کر شرکاء کی تواضع کی گئی پورے شہر میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شہداے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جگہ جگہ دودھ والے شربت کی سبیلیں لگائی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا اس عمل سے اخوت اور بھائی چارے کا درس ملا اور شہداے کربلا کے ساتھ اظہار یکجہتی نے جزوی طور پر پورے شہر کی فضا کو سوگوار کیے رکھا اور جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ تحصیل روڈ پر اختتام پزیر ہوا 

محرم الحرام کا سارا مہینہ ہی عزت و تکریم والا مہینہ ہے

متحدہ علماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر،دربارِ عالیہ گنگانوالہ شریف کے خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا سارا مہینہ ہی عزت و تکریم والا مہینہ ہے جس میں بے شمار اہم تاریخی واقعات رونما ہوئے اسی مہینے امیر المومنین سیدنا عمر فاروق ؓ کی شہادت کا سانحہ پیش آیا نواسۂ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ نے جامِ شہادت نوش کیا اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کو محترم بنایا دورِ جہالت میں بھی عرب اس کا احترام کرتے تھے امام حسینؓ کو اللہ تعالیٰ نے عظیم خوبیوں سے نوازا تھا ان میں خوفِ خدا،فیاضی و سخاوت ،زہدوتقویٰ،شجاعت و بہادری اور علم پروری جیسے اوصاف شامل ہیں حضرت امام حسینؓ نے شہادت و قربانی کا راستہ اختیار کیا اسلام کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر ایثار وقربانی اور شجاعت و شہادت کی ایک نئی داستان رقم کی حضرت امام حسینؓ کی اس قربانی سے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کیلئے جان کی بازی لگا دینے کی وہ سنت قائم ہوئی جس نے تاریخ کے ہر دور میں شاہراہ مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال قائم کی حضرت امام حسینؓ نے جان قربان کر کے دین اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا سیرتِ امام حسینؓ پر عمل کر کے ہم یزیدی قوتوں کے عزائم خاک میں ملا سکتے ہیں امام حسینؓ نے اپنے نانا ؐ کے دین کی سر بلندی کے لیے سب کچھ قربا ن کر دیا انہوں نے کہا کہ شہادت حسینؓ پر دنیا قیامت تک رشک کرتی رہے گی اور یزیدیت پر قیامت تک لعنت برستی رہے گی

عامر اکرم آف مورگاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار

سلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر ملک الیاس خواجہ اکرم خواجہ وحید لالا کاکا عمران ڈار نے عامر اکرم آف مورگاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button