DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Youm-e-Ashura observed across the Pothwar region

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ شہر میں بھی یوم عاشور 10محرم الحرام انتہائی ادب واحترام کیساتھ منایا گیا

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ شہر میں بھی یوم عاشور 10محرم الحرام انتہائی ادب واحترام کیساتھ منایا گیا۔ کہوٹہ شہر کی مختلف مساجد میں 10محرم الحرام کے حوالے سے محافل کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں لنگر نیاز کی اور حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقائے اور دیگر شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے دُعائیں بھی کی گئیں۔امام بارگاہ قصرآل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں متولی امام بارگاہ سائیں غلام قمر جعفری کی زیر قیادت یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ عزاداروں نے ماتم داری کی۔ اور علم غازی عباس علمبردارؑ ور شبعیہ ذوالجناح بھی نکالی گئی۔ اس موقع پرمجلس عزا سے ملک کے نامور ذاکرین مولانا اصغر مغموم ، علامہ سجاد علوی ، علامہ ہاشم رضا ، ذاکر اللہ دتہ خان ، ذاکر تنویر الفت ، ذاکر افضال مہندی ،ذاکر سید ظہور الحسن شیرازی ، ذاکر خرم عباس الفت ، ذاکر بلا ل بھٹی ، ذاکر مہندی عباس، ذاکر نسیم عباس اور ذاکر عدیل شاہ نے مصائب کربلا بیان کیے ۔آخر میں تمام شر کاء میں لنگر حسینی ؑ بھی تقسیم کیا گیا۔

Kahuta; Youm-e-Ashura was observed to pay homage to Hazrat Imam Hussain (RA) and his companions who laid down their lives in Karbala for the cause of truth.

Taziya, Alam and Zuljanah processions had been taken out in Kallar Syedan, Kahuta, Gujar Khan all major cities and towns across the Pothwar region.

Ulema and Zakireen at Zuljinnah and Tazia processions highlighted the philosophy of the great sacrifice offered by Karbala martyrs.

They observed that Imam Aali Muqam and his companions sacrificed their lives for the sake of Islam and the world will always remember them. They pledged to follow the footprints of the great martyrs of Karbala.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی کی طرف سے یوم عاشور کے موقع پر دعائیہ محفل

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی کی طرف سے یوم عاشور کے موقع پر دعائیہ محفل ۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد ، ایم پی اے جاوید کوثر ، راجہ عزیز آف گوجر خان ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، لالہ غلام رسول ، راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ طاہر آف مٹور ، راجہ عباس پپو کونسلر ، راجہ عمران عرف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، چوہدری اسد آف سموٹ ، سردار شاہد آف پلوٹ سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔ اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین ؑ اور تمام ساتھیوں کی اسلام کے لیے دی جانے والی قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گئی ۔شہیدائے کربلا نے اپنی قربانی دے کر دین مصطفی کو تاقیات زندہ وتابندہ کیا انہوں نے کہا حضرت مولاامام حسین ؑ نے اپنا سر کٹا دیا مگر اس وقت کے ظالم ، جابر ،فاسر کے سامنے اپنا سرنہیں جھکایا اور رہتی دنیا کے مسلمانوں کا یہ درس دیا کہ اگر بات دین اسلام کی آ جائے تو سر کٹا دوں مگر کسی ظالم کے آگے جھکانا نہیں ۔آخر میں تمام شہدائے کربلااور تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر حسینی ؑ بھی تقسیم کیا گیا ۔

حلقے این اے 57کی تمام تحصیلوں میں کمیٹیاں بناہیں گے جو الگ الگ محکموں کو ڈیل کر یں گئی

ایم این اے صداقت علی عباسی نے راجہ توقیر جنجوعہ کی طرف سے دیے گے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی کیس چل رہے ہیں وہ دوبارہ جیل جاہیں گے ۔شریف خاندان سے کوئی جنگ نہیں بلکہ ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس لیں گے ۔ الیکشن مہم میں جو وعدے کیے انشاء اللہ وہ ایک ایک کر کے تمام وعدے پورے کر یں گے ۔اپنے حلقے این اے 57کی تمام تحصیلوں میں کمیٹیاں بناہیں گے جو الگ الگ محکموں کو ڈیل کر یں گئی اور عوام کے مسائل حل کر یں گئی انشاہ اللہ اپنے حلقے کی عوام کو کسی قسم کی کوئی بھی شکائت کا موقع نہیں دو ں گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ محلہ راجگان میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ توقیر جنجوعہ کی طرف سے دیے گے استقبالیے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مر تضیٰ، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ، جنرل سیکر ٹری راجہ الطاف حسین ، کرنل(ر) ظفرعباسی ، راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ ،راجہ امان اللہ غازی ، راجہ باہو طارق ، راجہ طاہر رشید ، راجہ پاپا فہیم ، شیخ طلحہٰ، سردار ارشد مجید ، اظہر غوری سمیت کثیر تعداد معززین موجود تھے ۔ 

یوم عاشور کے موقع پرامام بارگاہ قصرآل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں ہونے والی مجلس کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات

یوم عاشور کے موقع پرامام بارگاہ قصرآل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں ہونے والی مجلس کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات ۔محکمہ پولیس ، محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے سارا دن سیکورٹی کے فرائض احسن طریے سے نبھائی جبکہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ کی ایمبولینس بھی سارا دن وہاں موجود رہی اورزخمی اعزادروں کی مرہم پٹی کرتے رہے ، سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار بھی سارا دن وہاں موجود تھے رہے ڑیفک کے نظام کو کنٹرول کیا ، صفائی کرنے والے سینٹری ورکر ز نے بہترین انتطامات کیے اس موقع پر ڈی ایس پی کہوٹہ خیل ملک ، ایس ایچ او راجہ ندیم ظفر ،اے ایس آئی غیور ، سیکورٹی اداروں کے اہلکار، سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچار ج ساجد مہناس ، چیف وارڈن مختار شاہ ، ملک منیب ثاقب ، عبد الشکور کھٹڑ ، راجہ جاوید سلطان ،عدیل امتیاز قریشی ،زکی اللہ ، ملک اظہر ، ملک اکرام اور دیگر نے سارا 9محرم الحرام رات کو اور 10محرم کو سارا دن ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات پرمعروف سماجی ومذہبی شخصیت میجر(ر)سید ضرغام حسین بخاری، ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی اور متولی امام بارگاہ سائیں غلام قمر جعفری نے شاندار الفاظ میں تعریف کی اور ان کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔

کرنٹ لگنے سے فوت ہونے والے جلال ظفر کے لواحقین سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت

کرنٹ لگنے سے فوت ہونے والے جلال ظفر کے لواحقین سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت۔ وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن کے رہائشی محمد ظفر کا جوانسالہ بیٹا جلال ظفر گذشتہ روز قبل کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا تھا مرحوم کے لواحقین سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاھ حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ،صدر پاکستان مسلمم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وقار جنجوعہ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button