DailyNews

Rawat; Armed gang set up checkpost at Kotle Morra

پٹرولنگ پولیس غائب ،ماڈل تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پرڈاکوؤں کی ناکہ بندی

پٹرولنگ پولیس غائب ،ماڈل تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پرڈاکوؤں کی ناکہ بندی ،گن پوائنٹ پر گاڑی ،ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل فون چھین لئیے ،ڈرائیور کو باندھ کر ویران جگہ پھینک دیا ،شاہراہ پر ڈکیتی کی مسلسل تیسری واردات ،عوام علاقہ کا پٹرولنگ پولیس کی نااہلی اور ناقص گشت پر شدید احتجاج ،نااہل عملہ کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے جاوا روڈ پر کوٹلہ موڑ کے قریب ناکہ بندی کر کے روات کی جانب جانیوالے موٹرسائیکل سوار وں محمد ضیافت ولد محمد ریاست اور آفتاب احمد سکنہ کئی میر باز کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی مبلغ11 ہزار روپے اور موبائیل فون چھین لئیے دوسری واردات کے دوران کار سوار ڈاکوؤں نے جھٹہ ہتھیال کے قریب چک بیلی روڈ پر کار ڈرائیور عادل ندیم ولد افضل حسین ساکن روات کو دن دیہاڑے روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر اسے باندھ کر ویران جگہ لے جا کر پھینک دیا اور اس سے مہران گاڑی نمبریAGD821 ماڈل2017 چھین کر لے گئے دو دن قبل بھی بھی مذکورہ ڈاکو اسی مقام پر تیمور شہزاد سے کار نمبری RIS3221 چھین کر لے گئے تھے علاقہ کے معززین چےئرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،جنرل کونسلر راجہ جہانگیر ،ملک سعید ،ملک بلال ،چوہدری مرزا خان و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب ۔آئی جی پنجاب اور ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی سے پٹرولنگ پوسٹ فیز8 کے عملہ سمیت ذمہ داران کی نااہلی اور ناقص گشت کا فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Rawalpindi; An armed gang set up a check post at Kotla Morr, Rawat and robbed dozens of motorist on gun point, local police were deplored or doing nothing when the incident was taking place.

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ،محکمہ مال کے تحصیلداروں کی عدم تعیناتی

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ،محکمہ مال کے تحصیلداروں کی عدم تعیناتی ،سائلین خوار ہونے لگے ،ایک ماہ گزرنے کے باوجود افسران کی تعیناتی عمل میں نہ لائی گئی مقامی زمینداروں کا احتجاج،درپیش مشکلات فوری ختم کی جائیں تفصیلات کے مطابق تحصیل راولپنڈی میں واقع پٹوار سرکل تخت پڑی ،پنڈ جھاٹلہ سمیت متعدد مقامات پر تحصیلداروں کی عدم تعیناتی کے باعث دفاتر بند ہو چکے ہیں سائلین زمین کی خریدو فروخت اور دیگر معمولی نوعیت کے کاموں کیلئے ہفتوں پٹواری کے دفاتر خوار ہوتے رہتے ہیں اور انھیں جواب ملتا ہے کہ تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے انکے مسائل حل نہیں ہو سکتے معززین محمد عاصم ،محمد شہزاد ،زاہد حسین ،عبدالعزیز ،نمبردار رشید احمد ،ظفر محمود ،جمیل اختر ،محمد یاسین ،نعمان احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی اور ڈی سی او راولپنڈی سے خالی سیٹوں پر متعلقہ تحصیلداروں کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

او ایس آئی برانچ کی ملی بھگت اور بھتہ وصولی

او ایس آئی برانچ کی ملی بھگت اور بھتہ وصولی ،3 ہفتے قبل تھانہ روات سے تبدیل ہونے والے تھانیداروں و اہلکاروں نے روانگیاں رکوا لیں ،تفصیلات کے مطابق تقریباّّ ایک ماہ قبل سی پی او راولپنڈی نے ماڈل تھانہ روات میں تعینات چند تھانیداروں سب انسپکٹر زراعت،اے ایس آئی ظہیر کیانی و دیگرکی تبدیلی کے احکامات جاری کئیے مگر پولیس ملازمین نے متعلقہ او ایس آئی برانچ انچارج کی ملی بھگت سے روانگیاں رکوا رکھی ہیں اور تاحال تھانہ روات ہی براجمان ہیں ،روات پولیس کے مطابق افسران بالا کے حکم پر محرم الحرام کی وجہ سے روانگیاں روکی گئی ہیں مگر اسکے برعکس مذکورہ تھانیداروں کے تبادلے محرم الحرام سے کئی دن قبل ہو چکے تھے عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب محمد طاہر سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button