DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Gov boys higher sec school, Samot performs disastrous exam result, out of 33 only 1 passes

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سموٹ کی تعلیمی زبو ں حالی آ خری حدوں کو چھو رہی

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سموٹ کی تعلیمی زبو ں حالی آ خری حدوں کو چھو رہی ہے ،کلاس نہم میں ایک اور بارویں کلاس میں صرف دو طلبہ کامیابی حاصل کر سکے ۔کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں 33طلبہ نے حصہ لیا 32فیل قرار پائے اور صرف ایک طالبعلم کامیابی کی منزل پا سکاجبکہ ایف اے کے سالانہ امتحانات میں 14طلبہ نے حصہ لیا 12طلبہ فیل ہوئے اور دو نے کامیابی حاصل کی ۔مقامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران و ارکان اسمبلی اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کریں ۔

Kallar Syedan; The education department is asked to take notice after Gov boys higher sec school, Samot exam results were very bad, in class 9 and 12th class exam only two students passed, in class 9 exam 33 students participated while only one passed.

کلر سیداں کے قریب ٹیالہ موڑ کے قریب 35 سالہ خاتون کی نعش برآمد

کلر سیداں کے قریب ٹیالہ موڑ کے قریب 35 سالہ خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منتقل کر دی جہاں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے امانتا دفنا دیا ہے۔ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ٹیالہ موڑ کے قریب چادر سے لپٹی انسانی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق نعش 6/7 روزہ پرانی ہے اور ناقابل شناخت ہو چکی ہے تا ہم جسم کے کسی حصے پر بظاہر کسی گولی یا تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔

کلرسیداں چار کروڑ گیارہ لاکھ کی گلیات تعمیر کرنے کے بجائے یہ رقم ڈیم کے لیے مختص اکاؤنٹ میں جمع کرا دی جائے

مسلم لیگ ن کے رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ نے تجویز دی ہے کہ بلدیہ کلرسیداں چار کروڑ گیارہ لاکھ کی گلیات تعمیر کرنے کے بجائے یہ رقم ڈیم کے لیے مختص اکاؤنٹ میں جمع کرا دی جائے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اربوں کے فنڈز جاری کر کے کلر سیداں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے بلدیہ کلر سیداں نے بھی گلیات کی تعمیر میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑی۔اس پر بلدیہ کلر سیداں نے گلیا ت کی تعمیر کے لیے چار کروڑ گیارہ لاکھ کے فنڈز مختص کئیے ہیں مگر مناسب یہی ہے کہ یہ رقم گلیوں کی بند ر بانٹ کی بجائے ڈیم کے لیے دے کر کلر سیداں کے شہریوں کو بھی سرخرو ہونے کا موقع دیا جائے ۔

مستحقین زکوٰۃ میں منصفانہ تقسیم کڑا امتحان ہے ،راجہ ندیم احمد

چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ مستحقین زکوٰۃ میں منصفانہ تقسیم کڑا امتحان ہے ،مستحقین کی میرٹ پر مدد کرنا اشد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دوبیرن کلاں میں منعقد ہ ایک تقریب میں ماسٹر صدیق خان کو چیئر مین زکوٰ ۃ عشر کمیٹی دوبیرن کلاں کا چیئر مین منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر وائس چئیر مین ٹھیکیدار محمد بشارت ،حاجی راجہ بشیر، چوہدری فیصل، چوہدری نصیر، منیر چشتی اور دیگر بھی موجود تھے ۔چیئر مین راجہ ندیم احمد نے مطالبہ کیا کہ حکومت مستحقین کی جلد بحالی کے لیے زکوٰ ۃ کمیٹیوں کے فنڈز میں فوری طور پر سو فیصد اضافہ کرے تاکہ مستحقین کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ملک کا ہر شہری ڈیم کی تعمیر میں اپنی بساط کے مطابق حصہ ڈالے

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سموٹ کے سینئر کلرک ملک اسد محمود اعوان نے پورے ماہ کی تنخواہ تیس ہزار روپے سے زائد چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا بحران مستقبل میں قوم کے لیے بڑا چیلنج ہے وقت آ گیا ہے کہ ملک کا ہر شہری ڈیم کی تعمیر میں اپنی بساط کے مطابق حصہ ڈالے ۔

خورشید احمد ہاشمی کی دخترکا عقد الفلاح بینک کلر سیداں کے کیشئر ثاقب ہاشمی سے ہوا

ایس پی جمیل احمد ہاشمی،پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی کی بھتیجی ،برطانیہ کے معروف کاروباری خورشید احمد ہاشمی کی دخترکا عقد الفلاح بینک کلر سیداں کے کیشئر ثاقب ہاشمی سے ہوا ،تقریب میں خالد محمود ہاشمی، بدر منیر ہاشمی، محمد یوسف ہاشمی، رشید فخری، عابد ہاشمی، ساجد ہاشمی، اسامہ ہاشمی، طارق ہاشمی، مظہر الاسلام ہاشمی، احسان الحق قریشی، اکرام الحق قریشی، احمد علی قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد ا فتخار کی ا ہلیہ ا نتقا ل کر گئیں نما ز جنا ز ہ د ر یا لہ سیگن میں ا د ا کی گئی

مقا می تا جر کو نیکا لیب کے ما لک محمد ا فتخار کی ا ہلیہ ا و ر کو نسلر عر فا ن بھٹی کی بھا وج طویل علالت کے بعد ا نتقا ل کر گئیں نما ز جنا ز ہ د ر یا لہ سیگن میں ا د ا کی گئی جس میں بلدیاتی ارکان ،سیاسی سماجی کارکنوں ،دوکانداروں اور دیگر نے شرکت کی ۔ مسعو د ا حمد بھٹی ،ڈ ا کٹر شہبا ز با جو ہ ،شیخ ا ر شد ،ر ا نا ز عفر ان ،ا کر ا م ا لحق قر یشی ،ر ا جہ محمد سعید ،محمد جا و ید ا قبا ل ا و ر محمد لقما ن خا ن ا و ر د یگر نے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ د ر یا لہ سیگن جا کر مر حو مہ کی مغفر ت کے لیے تعز یت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند د ر جا ت کے لیے د عا کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button