DailyNewsHeadline

Man run over by a tractor in Rawat

روات , ٹریکٹر چڑھا کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر ٹریکٹر چڑھا کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقدمہ درج ملزم فرار ،لواحقین کا ملزم کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سفیر بسالی کے رہائشی حماد صفدر نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ غلام آمین ولد محمد یاسین نے ٹریکٹر یرکھا ہوا ہے ہمارے گھر کے قریب سے گزرتے ہوئے پشت توڑ دی جس پر میرے والد محمد صفدر اور غلام آمین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی غلام صفدر نے للکارتے ہوئے غصہ میں آ کر ٹریکٹر ٹرالی میرے والد کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ دیوار سے ٹکرا کر جانبحق ہو گئے تاہم لواحقین کے مطابق 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایچ آئی یو صدر سرکل پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے جو سرعام دندناتا پھر رہا ہے حماد صفدر نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری انصاف اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Rawalpindi; Mohammad Safdar had a minor row with tractor driver Ghulam Amin in village Safeer Basali, Rawat, Amin in road rage ran the tractor over Mohammad Safdar and killed him. Police case has been registered.

صدر بیرونی پولیس کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار

صدر بیرونی پولیس کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ملک سرمد انچارج چوکی رنیال نے عملہ کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران چکری روڈ پر سوزوکی وین میں سوار منشیات فروش چوہدری تنزیل اصغر ڈھوک اڈراتہ چک امرال راولپنڈی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2 کلو300 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی اور لاکھوں روپے رشوت کی پیشکش ٹھکراکر ملزم کے خلاف زیردفعہ9/c کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا ۔

ککھڑی کے  چوہدری تعظیم جو گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان والی بال کے سابق مایہ ناز بین الاقوامی کھلاڑی چوہدری محمد عرفان آف ککھڑی کے بھائی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری تعظیم جو گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے انکی رسم چہلم مورخہ2 ستمبر بروز اتوار دن11 بجے آبائی گاؤں ککھڑی مندرہ میں ادا کی جائے گی ۔

ٹریفک وارڈن بپھر گیا خواتین مسافروں کی موجودگی میں ڈرائیوروں کے ساتھ بدتمیزی

ٹریفک وارڈن بپھر گیا خواتین مسافروں کی موجودگی میں ڈرائیوروں کے ساتھ بدتمیزی ،غلیظ زبان کا استعمال ،تفصیلات کے مطابق روات کے معززین محسن علی ،محمد سمیع ،فیاض احمد ،رضی حسنین و دیگر نے الزام عائد کیا کہ ایم ایچ چوک صدر راولپنڈی میں تعینات وارڈن اہلکار نعیم نامی نے ہمیں روک لیا اور کہا کہ تم نے اشارہ توڑا ہے گاڑی کے کاغذات طلب کئیے ہمارے استفسار پر انتہائی بدتمیزی پر اتر آیا اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی کہ میں تمھیں بحث کا مزہ چکھاتا ہوں اور ساتھ ہی1800 روپے کا چالان کر نے کے باوجود غلیظ زبان کا استعمال اور سنگین نتائج کی دھمکیوں پر اتر آیا معززین نے سی ٹی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button