DailyNewsOverseas news

Pakistan independence day held by Pakistan union Norway

پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

ناروے۔ پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں نارویجن وزیر ثقافت، ہائی شیرف مانچسٹر ، معروف قانون دان بیرسٹر صبغت اللہ قادری اور لورن سکوج کی میئر کی خصوصی شرکت۔ پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ 

پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ جشن آزادی کی تقریب میں بہت بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کر کے حب الوطنی کا بھرپور عملی مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کے معروف قانون دان کوئین کونسل صبغت اللہ قادری اور ہائی شیرف مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ تھیں، جبکہ نارویجن وزیر ثقافت ترینے گراندے سکائی ، میئر لورن سکوگ ، ممبر نارویجن قومی اسمبلی مدثر کپور، عابد راجہ اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ پاکستان یونین ناروے کے صدر چوہدری قمر اقبال نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان یونین ناروے ایک نان فنڈنگ تنظیم ہے جو اپنے بل بوتے پر 40 سال سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کرتی آ رہی ہے۔ تقریب میں تین خواتین کو سماجی خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں ہائی شیرف مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ، معروف صحافی خاتون اور ڈیلی دھنک لندن کی چیف ایڈیٹر سیدہ کوثر منور شرقپوری، صحافی خاتون ایڈیٹر اوورسیز کمیونٹی ناروے رقیہ کوثر شامل ہیں۔ تقریب سے وزیر ثقافت ترینے سکائی گراندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ناروے اور پاکستان کے تعلقات سفارتی سطح پر مزید مضبوط ہوں ، انہوں نے اس موقع پر عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ صبغت اللہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ اب پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو گا اور ہر مستحق شخص کو اسکا حق ملے گا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض شاہ رخ سہیل اور ماریہ خان نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ پاکستان کی معروف گلوگاہ شازیہ منظور نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی ۔ 

Norway; Pakistan independence day held was organised by Pakistan union Norway, where guest from around the world participated, guest of honour were Minister of culture along with Sheriff of Manchester.

 

پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب میں گلوکارہ شازیہ منظور کی شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

پاکستان یونین ناروے گذشتہ کئی دہائیوں سے جشن آزادی کے پروگرام کو بڑے پیمانے پر شان و شوکت سے منعقد کرتی آ رہی ہے جس میں پاکستان، برطانیہ اور دیگر ممالک سے معروف سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی برطانیہ سے متعدد مہمانوں نے جشن آزادی کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جبکہ حمد و نعت رسول ﷺ طاہر نیر نے پیش کی۔ نارویجن قومی اسمبلی کے رکن مدثر کپور ، عابد راجہ، پاکستان یونین ناروے کے صدر چوہدری قمر اقبال، ہائی شیرف مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان یونین ناروے کی طرف سے تین خواتین کو مختلف شعبوں میں سماجی و ادبی خدمات سرانجام دینے پر خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ پاکستان یونین ناروے کے صدر چوہدری قمر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی تنظیم پاکستان میں ایک فلاحی تنظیم ”ایثار” کے نام سے قائم کرنے جارہی ہے تاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانی حصہ لے سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ شاہ، شازیہ منظور،ر ڈیلی دھنک لندن کی چیف ایڈیٹر سیدہ کوثر منور شرقپوری، ایڈیٹر اوورسیز کمیونٹی ناروے رقیہ کوثر اور پی ایچ ڈی ا سکالر سید سبطین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کی کاوشوں کو سراہا اور جشن آزادی کا بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button