DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man attacked and killed by Qurbani bull

قربانی کے بپھرے بیلوں نے قربان گاہ جانے سے انکار کردیا، تین مختلف واقعات مین ایک شخص جاں بحق

قربانی کے بپھرے بیلوں نے قربان گاہ جانے سے انکار کردیا، تین مختلف واقعات مین ایک شخص جاں بحق، ایک بیل کوگولیاں مارکرذبح کیاگیا، دوسرے کی کمرٹوٹ گئی، تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کلرسیداں میں ہوا جہاں بیل بے قابوہوگیا، خطرہ تھا کہ وہ کسی کی جان لے لے گا، اس لئے بیل کے پیٹ میں تین گولیاں مارکرگرایاگیا اور بے ہوشی کی حالت میں ذبح کیاگیا۔ دوسرے واقعہ میں ایک معروف معلم اپنابیل قربان گاہ لے جارہے تھے کہ موہڑہ پھڈیال چوآروڈ پر بیل نے پاس سے گزرتی کار پر چھلانگ لگادی،جس سے کارکوشدید نقصان پہنچااور بیل کی کمرٹوٹ گئی مجبوراً، بیل کووہیں سڑک کنارے ذبح کیاگیا۔تیسرے واقعہ میں چلو چکڑال(حال مقیم میراشمس) کے رہائشی نوجوان زاہد اپنے قربانی کے بیل کوسڑک کنارے چارہ کھلارہے تھے کہ بیل نے مالک کوسڑک پرپٹخ دیا، جس سے ان کاسربری طرح سڑک سے ٹکرایا، انھیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا تاہم وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کوآبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا۔

Kallar Syedan; Number of incidents were reported where the Qurbani bull attacked its owners, in one incident Zahid of Chuloo chakral ( Maira Shamas) was attacked by the Qurbani bull he had bought and was taking home, Zahid was taken to hospital but died from his wounds.

لاکھوں روپے مالیت کا شہد چوری ہونے کی کوشش ناکام

 کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا شہد چوری ہونے کی کوشش ناکام بنا دی تا ہم ملزمان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا نعیم یاسین کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ شہد گاڑی میں لوڈ کر کے کلر سیداں سے روانہ ہو رہا ہے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا جا سکتا ہے جس پر انہوں نے سب انسپکٹر طارق محمود پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے روڈ پر ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران شہزور ٹرک نمبری ایل زیڈ جے 7009کو روک کر چیک کیا تو اس میں 60 عدد شہد کے ڈبے لوڈ پائے گئے جسے فوری طور پر قبضہ میں لے لیا گیا تا ہم اس دوران ملزمان گاڑی سے چھلانگیں لگا کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔پولیس کے مطابق شہد کے مسروقہ 60 ڈبوں کی مالیت پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔

نواحی علاقہ میں پستول صاف کرنے کے دوران گول چل گئی جس کے نتیجہ میں 10سالہ بچی جاں بحق

نواحی علاقہ میں پستول صاف کرنے کے دوران گول چل گئی جس کے نتیجہ میں 10سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں اور گوجرخان کے سنگم پر واقع گاؤں چکڑالی میں پیش آیا۔پولیس نے والد کے بیان کی روشنی میں واقعہ کو حادثاتی قرار دے کر میت کو دفنانے کی اجازت دے دی۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ میں متوفیہ کا والد پستول صاف کر رہا تھا کہ اسی دوران گولی چل گئی جو سامنے کھڑی اس کی بچی کو جا لگی۔اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی وہ جاں بحق ہو گئی۔

کلر سیداں اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات و قصبات میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

کلر سیداں اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات و قصبات میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ،جامعہ مسجد نور ،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ غوثیہ معصومیہ، جامعہ مسجد شیخاں، سنہری جامعہ مسجد، مدنی مسجد، نوشاہی مسجد، مکی مسجد، بلال مسجد، کلر سیداں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے علاوہ ازیں چوآخالصہ،کنوہا، سموٹ، سر صوبہ شاہ، شاہ خاکی، منیاندہ، سکرانہ، نلہ مسلماناں، بناہل،دوبیرن کلاں، پنڈ بینسو، سکوٹ، سدہ کمال، بھلاکھر، باغ جمیری، چوکپنڈوری، چنام، شاہ باغ،نوتھیہ،پیر گراٹہ سیداں، تریل، موہڑ ہ بختاں، بشندوٹ، موہڑہ نجاڑ، ساگری میں بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس کے بعد ہزاروں افراد نے قربانی کے ذریعے سنت ابراہیمی کو تازہ کیا۔

صداقت عباسی کا سروہا میں سردار حاجی صلاح الدین احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب

پی ٹی آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے جو وعدے کئیے تھے آج وہ وعدے ایفا کرنے کا وقت ہے ،ہم عوام کے اعتماد کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ان سے کئیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بعد نماز جمعہ کلر سیداں کے قریب سروہا میں سردار حاجی صلاح الدین احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہارون کمال ہاشمی ،حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ ساجد جاوید ، آصف کیانی، قمر ایازاور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔صداقت عباسی نے کہا کہ وہ حلقے کی عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے عمران خان کی کال پر انہیں کامیاب بنایا ہم نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اسے ہر صورت عملی تعبیر دیں گے اداروں کا قبلہ درست کریں گے پولیس ،بلدیہ سمیت تمام اداروں کو فعال اور عوام دوست بنائیں گے جہاں کام کے سلسلے میں لوگوں کو ارکان اسمبلی سمیت کسی کی بھی سفارش کی ضرورت نہیں رہے گی ۔بہت جلد کلر سیداں کے تمام اداروں کا دورہ کر کے انہیں گائیڈ لائن دیں گے اداروں میں سیاست نہیں صرف میرٹ پر کام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے میں قومی اسمبلی کا ممبر بنا ہوں مگر اب حلقے کے تمام لوگو ں کا منتخب نمائندہ ہوں اور ان سب کے معاملات کو دیکھنا میری ذمہ داری میں شامل ہے ۔بلدیاتی اداروں میں پہلے سے منظور منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا نئی منصوبہ بندی کے بارے میں مقامی لوگوں سے مشاورت کی جائے گی اور عوام خود بہت جلد تبدیلی کو محسوس بھی کریں گے ۔سردار صلاح الدین احمد نے ان کی فوری توجہ کلر سیداں پل کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ کسی وقت بھی منہدم ہو سکتا ہے ،صداقت عباسی نے کہا کہ وہ اس مسئلے کوترجیح بنیادوں پر دیکھیں گے ۔صداقت عباسی نے بعد ازاں بھلاکھر ، سہی راجگان اور منگال میں بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اس سے قبل انہوں نے مسجد نور میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

رزق حلال کی تلاش میں پیغام اجل آگیا، سعودی عرب جانے والا نوجوان دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

رزق حلال کی تلاش میں پیغام اجل آگیا، سعودی عرب جانے والا نوجوان دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق،مرحوم کی 8ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ جوان نعش گھرمیں آنے سے کہرام مچ گیا۔ والدہ پر غشی کے دورے ، آبائی گاؤں میں سپردخاک۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے نوجوان رہنما راجہ اخترپپوکے چھوٹے بھائی راجہ عظیم اخترروزگارکے سلسلہ میں سعودی عرب گئے ہوئے تھے، جہاں نمازجمعہ کے بعدانھیں دل کادورہ پڑا، جو جان لیواثابت ہوا۔ 15دن کی سخت کوشش کے بعد نعش گزشتہ روز پاکستان لائی گئی۔ مرحوم کوآبائی گاؤں ڈھوک عدالت میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

حضرت مولانامحمدیعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

ممبراسلامی نظریاتی کونسل اور ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ صوفیاء بگھارشریف کی تعلیمات کاخلاصہ، نچوڑ اور حاصل کلمہ طیبہ ہے، توحید اور رسالت پر پختہ ایمان دین ودنیامیں کامیابی کی ضمانت ہے، اسلام اور مسلمان دشمن طاقتیں آج پیغمبرﷺ کے خاکوں کی نمائش کی ناپاک اور گندی جسارت صرف اس لئے کررہی ہیں کہ روح محمدی ﷺ ہم میں کمزور پڑ چکی ہے۔وہ بگھارشریف میں خطہ پوٹھوہار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانامحمدیعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپیر صاحب آف عیدگاہ شریف صاحبزاہ حسان حسیب الرحمن، مولانامحمداقبال قریشی، مولانا سجادساجد، مولانا عبدالرحیم نقشبندی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن نے کہاکہ کنیڈا کے بدبختوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف احتجاج میں اپنے ہی ملک کی املاک اور اثاثوں کوجلانے کاقائل نہیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان سمیت دنیائے اسلام کے حکمران ایسالائحہ عمل مرتب کریں کہ کسی دشمن اسلام کوایسی گھناؤنی حرکت کی جرات نہ ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ دشمن نے سب سے پہلے ہمارے کلچر، تہذیب اور ثقافت کوکند چھری سے ذبح کیا، موبائل، انٹرنیٹ کی وبا اب شہروں سے نکل کردیہات کواپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، پیغمبراسلام ﷺ سے ہمارے تعلق کوکمزور کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں، اگرہم نے اپنے تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور نئی نسل کی تربیت سے پہلوتہی کی کہ توتباہی اور بربادی ہمارامقدرہوگی۔ اس لئے ہمیں آج اپنی اولادوں کی اسلامی خطوط پر تعلیم اور تربیت کی اشدضرورت ہے۔
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات و قصبات میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ،جامعہ مسجد نور ،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ غوثیہ معصومیہ، جامعہ مسجد شیخاں، سنہری جامعہ مسجد، مدنی مسجد، نوشاہی مسجد، مکی مسجد، بلال مسجد، کلر سیداں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے علاوہ ازیں چوآخالصہ،کنوہا، سموٹ، سر صوبہ شاہ، شاہ خاکی، منیاندہ، سکرانہ، نلہ مسلماناں، بناہل،دوبیرن کلاں، پنڈ بینسو، سکوٹ، سدہ کمال، بھلاکھر، باغ جمیری، چوکپنڈوری، چنام، شاہ باغ،نوتھیہ،پیر گراٹہ سیداں، تریل، موہڑ ہ بختاں، بشندوٹ، موہڑہ نجاڑ، ساگری میں بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس کے بعد ہزاروں افراد نے قربانی کے ذریعے سنت ابراہیمی کو تازہ کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button