DailyNewsGujarKhan

Green Gujar Khan team launch cleaner Gujar Khan campaign

گرین گوجرخان گرین پاکستان کی ٹیم کا شجرکاری مہم کے بعد اب صاف ستھرا گوجرخان مہم کاآغاز

گرین گوجرخان گرین پاکستان کی ٹیم کا شجرکاری مہم کے بعد اب صاف ستھرا گوجرخان مہم کاآغاز شہریوں کا زبردست خیر مقدم، نوجوانوں کی ٹیم کے جذبہ کو سراہا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق چودہ اگست کو گوجرخان میں شجرکاری مہم کاآغاز کرنے والی گرین گوجرخان گرین پاکستان ٹیم نے اب شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے پلان مرتب کرلیا گزشتہ روز سے اسٹیڈیم کے قریب شریف پارک کو صاف کرنے کیلئے درجنوں نوجوانوں نے پارک میں جنگلی جڑی بوٹیاں وغیرہ کو کاٹ دیا اور پارک کو صاف کیا جنگلی جڑی بوٹیاں خارش پھیلانے کا باعث بن رہی تھیں طیب ملک نوید طاہر سعد راجہ قاسم ربانی محبوب جٹ محمد خرم نوید جاوید چوہدری اویس خان خرم خواجہ عادل عمربٹ ودیگر نوجوانوں نے پارک میں صفائی وغیرہ کی اور آئندہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے عید کے بعد پلان کیا جائے گا شہریوں نے ان نوجوانوں کے جذبہ کو سراہا ہے

Gujar Khan; Green Gujar Khan campaigners after completing planation campaign have launched new cleaner Gujar Khan campaign in Gujar Khan.

آر ایم ڈبلیو سی نے گوجرخان شہر سے عید الاضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اٹھانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

آر ایم ڈبلیو سی نے گوجرخان شہر سے عید الاضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اٹھانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹیمیں تشکیل دے دیں اور پوائنٹ بھی مقرر کردیے آر ایم ڈبلیو سی نے سینٹری ورکروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں شہر کو تین زون میں تقسیم کر دیا گیا قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اٹھانے کیلئے شہر بھر میں ٹیمیں رات گئے تک کام کریں گی اور اوجھڑیاں ڈالنے کیلئے تمام وارڈ میں بڑے بڑے پلاسٹک کے بیگ بھی گھروں میں تقسیم کئے جائیں گے اور شہر بھر میں پینافلیکس بھی لگائے جائیں گے اسسٹنٹ منیجر ماجد اسحاق نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلائشوں کو پلاٹوں میں پھینکنے کی بجائے ہمارے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا بیگز میں ڈال کر گھروں کے باہر رکھ دیں عملہ صفائی خود اٹھا کر لے جائے گا انتڑیاں وغیرہ نالوں میں نہ پھینکیں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button