DailyNews

Overseas Pakistani congratulate Prime Minister Imran Khan

اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے کے صدر جناب عابد حسین نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

صدر عابد حسین کی طرف سے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے کے صدر جناب عابد حسین نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عابد کیٹرنگ سروس کے مالک ، ایلائٹ بینکؤٹنگ سویٹ کے مالک اور صدر او پی ڈبلیو سی یوکے OPWC UK عابد حسین نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں تبدیلی آ چکی ہے اور غریبوں کے بھی دن پھریں گے اور ملک سے کرپشن، غربت، جہالت اور وڈیرا شاہی کا خاتمہ ہو گا۔ عام آدمی کی عزت نفس بحال ہو گی جبکہ لوگوں کو سستا روزگا ملے گا اور مظلوموں کو انصاف میسر آئے گا۔ دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے لئے عمران خان نے سیاست سے ہٹ کر بھی کام کیا ہے اور اب جبکہ وہ سیاست میں آ کر پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے ہیں تو کڑکٹ کی طرح اس میدان میں بھی اپنا لوہا منوائیں گے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال اور پارٹی فنڈریزنگ کے لئے ہمیشہ انکے ساتھ عوام نے تعاون کیا ہے۔ الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورۂ برطانیہ کے دوران ان سے بھرپور تعاون کیا اور وٹفورڈ میں فنڈریزنگ میں انکے ساتھ پیش پیش رہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریۂ پاکستان کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے انہیں اپنی تمام تر حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

London; Overseas Pakistani welfare council UK President Abid Hussain and British Pakistani community have congratulated Imran Khan on becoming Prime Minister of Pakistan.

راجہ محمد ذاکر کیانی ایڈووکیٹ کی جانب سے انکی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر پولیس کے ایس ایس پی محمد رفیق چوہدری کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا

کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ محمد ذاکر کیانی ایڈووکیٹ کی جانب سے انکی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر پولیس کے ایس ایس پی محمد رفیق چوہدری کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معزز مہمان خصوصی اور میزبان کے علاوہ راجہ محمد اسحاق خان، محمد زاہد راجہ، راجہ بشارت خان، حاجی ارشد، عاطف کیانی، نصیر اسلم، اظہر کیانی، محسن طاہر، ساجد جنجوعہ اور راجہ امیر اللہ خان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

کونسلر سیدہ عشرت ناز شاہ  نے پاکستان کے اکہترہویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد

 سلاؤ بارو کونسل، انگلینڈ کی کونسلر سیدہ عشرت ناز شاہ صاحبہ نے پاکستان کے اکہترہویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے لوٹن میں لوٹن کی خاتون کشمیر نژاد برطانوی میئر کونسلر نسیم ایوب چوہدری کی دعوت پر جشن آزادئ پاکستان کی تقریب میں شرکت کی بھی جبکہ کاروانَ آزادئ پاکستان بھی دیکھا۔

عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی خوشی سے نہال ہو گئی

عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی خوشی سے نہال ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر برطانیہ یورپ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی خوشی سے نہال ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کیں جبکہ مٹھائی بھی کھلائی۔ اس سلسلسہ میں سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا اہتمام محمد زاہد راجہ نائب صدر پی ٹی آئی کشمیر و سرپرست اعلی ساؤتھ ایسٹ زون نے کیا تھا۔ انہوں نے کمیونٹی راہنماؤں اور کارکنان کو اس خوشی اور مسرت کے موقع پر مبارکباد پیش کی جبکہ انکا منہ گھی اور شکر سے بھر دیا۔ انہیں اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلائی۔ پاکستان میں عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کے اس تاریخی اور سنہرے موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماء محمد زاہد راجہ کے علاوہ رومی ملک صدر ساؤتھ ایسٹ زون، چیئرمین نذر لودھی، ظفر ستی سالیسیٹر، علی راجہ، راجہ ارشد خان اور ذوالفقار احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ 

سابق کونسلر سلاؤ بارو کونسل ، برکشائر ، انگلینڈ یوکے جناب نذر لودھی نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

 عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نذر لودھی۔ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے راہنماء و سابق کونسلر سلاؤ بارو کونسل ، برکشائر ، انگلینڈ یوکے جناب نذر لودھی نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق کونسلر و چیئرمین فیؤچر فاؤنڈیشن نذر لودھی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نیا پاکستان میں تبدیلی لائے گی۔ عوام کو سستا روزگار اور انصاف انکے گھر کی دہلیز پر ملے گا جبکہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ائرپورٹ پر درپیش مسائل بھی حل ہونگے۔ 

 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button