DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Firing continues during the night in Chak Mirza

کلر سیداں کے قریب گاؤں چک مرزا میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں بدستور موجود، رات گئے فائرنگ

کلر سیداں کے قریب گاؤں چک مرزا میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں بدستور موجود، رات گئے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کئی ملزمان بھاگتے دیکھے جاتے ہیں پولیس بھی موقع پر پہنچ جاتی ہے مگر ملزمان کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا۔ملزمان نے گزشتہ ہفتے یہاں ایک ہی رات تین نوجوانوں سے موٹر سائیکل چھینے اور تین گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھی ۔ملزمان کی تعداد درجن کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے واردات کے اگلے ہی روز ملزمان نے دوبیرن کلاں کے قریب سڑک پر ناکہ لگایا تھا جسے پولیس نے بر وقت پہنچ کر ناکام بنا دیا تھا۔گزشتہ دو ایام سے گاؤں چک مرزا میں رات کے وقت فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے یہ گیا وہ گیا کی آوازیں لگائی جاتی ہیں پولیس بھی موقع پر پہنچ جاتی ہے مگر گتھی سلجھنے کا نام نہیں لے رہی۔گاؤں چک مرزا کے تمام افراد راتیں مسلح ہو کر گھروں کی چھتوں پر بسر کرتے ہیں پولیس بھی علاقہ بھر میں پکٹیں قائم کر کے گشت کرتی ہے مگر اس کے باوجود ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔جس کی وجہ سے ارد گرد کے دیہات سے بھی رات کے وقت فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔

Kallar Syedan; After armed robbery in Chak Mirza, their has no one been arrested by the police, the situation has got worse as during the night air firing starts and people are seen running.

روات کلر سیداں اور ملحقہ سڑکیں مویشی منڈیوں میں بدل گئیں

روات کلر سیداں اور ملحقہ سڑکیں مویشی منڈیوں میں بدل گئیں،انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ۔روات سے کلر سیداں سڑک پر ہر سو سے دو سو گز کے فاصلے پر مویشی منڈی قائم ہے جہاں جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے آڑھتی اور مویشی بھی رات سڑک کے کنارے بسر کرتے ہیں جہاں مویشیوں کو ویٹنیری ڈاکٹر کی سہولت دستیاب نہیں اور امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے مگر انتظامیہ اس ساری صورتحال میں مکمل طور پر لاتعلق ہے جس کی وجہ سے جس کو جہاں جی چاہتا ہے وہ مویشی منڈی سجا لیتا ہے ۔

صحافی ناصر بشیر راجہ کی قبر پر فاتحہ خوانی

صحافیوں حبیب الرحمان قریشی، جاوید اقبال اور اکرام الحق قریشی نے گاؤں پکھڑال جا کر نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

مشتاق احمد عباسی کی اچانک وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار

پریس کلب کلر سیداں کے ارکان اکرام الحق قریشی، احسان الحق قریشی، راجہ محمد سعید، جاوید چشتی، جاوید اقبال، لالہ شبیر، شیخ شبیر ثانی اور دیگر نے روزنامہ نوائے وقت کے سابق اہلکار مشتاق احمد عباسی کی اچانک وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طویل برس تک روزنامہ نوائے وقت کے ساتھ وابستہ رہے وہ اپنے اخلاق کی بدولت ساتھیوں میں ہر دل عزیز بھی تھے انہوں نے مرحوم کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں اپنے نانا اور والدہ کی یاد تازہ کی

پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ونگ ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ غلام قنبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں اپنے نانا اور والدہ کی یاد تازہ کی ہے ۔بلاول بھٹو کی جامع تقریر نے امید دلائی ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابندہ ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر میں ملکی حالات کا خصوصی تذکرہ کیا گیا حزب اقتدار کو بھی اپنے وعدوں کی یاد ہانی کرائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو مارنے والے کی آج برسی تک نہیں منائی جاتی جبکہ اسی بھٹو کی تیسری نسل آج ملک کی قیادت کے لیے اسمبلی میں موجود ہے ۔

موجود جمہوریت پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کی مرحون منت ہے

پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں موجود جمہوریت پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کی مرحون منت ہے ۔تیسری بار جمہوری طریقے سے حکومت کا قیام خوش آئند ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے صدارتی دور میں اپنے تمام اختیارات پارلیمان کے سپرد کر کے اس کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا تھا ۔آج ملک میں قانون کی پاسداری اور عملداری کے لیے بڑے بڑے دعوے کئیے جا رہے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ میاں نواز شریف اور انجنیر قمر الاسلام راجہ سمیت گرفتار تمام سیاسی لوگوں کو انصاف اور قانون کے مطابق حقوق دئیے جائیں ورنہ اس سوچ کو تقویت ملے گی کہ سیاستدانوں کے خلاف ہمیشہ امتیازی سلوک روارکھا جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button