DailyNewsKahuta

Kahuta Kallar Syedan road submerged at Kilman nala

کہوٹہ کلر سیداں روڈ پرواقع نالہ کلمن اور ساعی روڈ پربر ساتی نالے عوام کے لیے عذاب بن گیا

 ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار کے قریب کہوٹہ کلر سیداں روڈ پرواقع نالہ کلمن اور ساعی روڈ پربر ساتی نالے عوام کے لیے عذاب بن گیا ۔بارش کے دنوں میں کہوٹہ کے علاقوں دکھالی ، لونہ ، کلانہ ،پیکاں ، نوگراں ، ڈیرہ مشتاق شاہ ، ساعی ،بملوٹ،کوٹ،چنام کی عوام کی مساہل کا شکارہو جا تی ہے۔کلمن نالے میں موجودپل پر سے پانی گزرنے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑھتا ہے۔ملازم پیشہ افراد،بیمار اور سکول جانے والے بچے سخت پر شان رہتے ہیں ۔منتخب عوامی نمائندوں نے بھی بھلا دیا منتخب ممبران کی عدم دل چسپی کی وجہ سے کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ، دکھالی ، لونہ ، کلانہ ،پیکاں ، نوگراں ، ساعی ،بملوٹ،کوٹ،چنام کے رہائشی جدید دور میں پتھر کے دور کی زندگئی گذارنے پر مجبور ۔نالہ کلمن کی طرف جانے والے واحد راستے میں سے گزرنے والے برساتی نالے پر موجود پل پر پانی آ جانے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکل کاسامنا کرنا پڑھتا ہے ۔بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا
کرنا پڑھتا ہے ۔کہوٹہ سے زمینی راستہ کٹ جاتا ہے ان کئی علاقوں کی طرف جانے والا واحد راستہ جس میں ایک بڑا برساتی نالے پر پل پر پانی آجانے کی وجہ سے اہل علاقہ سخت مجبورہیں کوئی بھی پوچھنے والا برسات کے موسم میں اہل علاقہ کو شدید مشکالات کا سامنا ہو تا جب کوئی بیمار ہو جائے تو اس وقت اس کو کہوٹہ لانے کے بجائے کلرسیداں جانا پڑھتا ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اور کہاہے کہ نالہ کلمن پر جومود پل کو ختم کر کے نیا اور اونچا پل بنایا جائے تاکہ اہل علاقہ کو درپیش اس مسلے کا حل مل سکے ۔

پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے زیر اہتمام عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جشن منایا گیا

پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے زیر اہتمام عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جشن منایا گیا۔ حکومت کی کامیابی کے لیے دعا جبکہ کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی ۔کلرچوک حاجی جہاں عالم مارکیٹ میں سینئر رہنما راجہ وحید احمد خان ،سیکریڑی جنرل راجہ الطاف حسین،سینئر صدر جاوید عباسی،سٹی صدر راجہ امتیا ز عالم،نائب صدر سردار مظہر اقبال،جوائنٹ سیکریڑی سہیل احمد،سیکریڑی اطلاعات راجہ پرویزاقبال،بزرگ رہنما حاجی جہاں عالم ،یوسی صدر مواڑہ راجہ ظفرعلی،راجہ واحد ،عمار شیخ،کے علاوہ کیثر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر معروف شاعر جاوید عباسی نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر اپنا تازہ کلام سنایا اور خوب داد سمیٹی۔ سینئر رہنما راجہ وحید احمد نے اپنے خطاب میں نومنتخب وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے عمران خان کی 22 سالہ جہدوجہد رنگ لائی ،تقریب سے جنرل سیکریڑی راجہ الطاف حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا ادریس ہاشمی نے عمران خان کی کامیابی اور اُنکے وزیر اعظم منتخب ہونے پر اُنکی کامیابی کے لئے دعا فرمائی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،اس موقع پر کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی ،کارکنان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے،اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔

عید الاضحی کی آمد کہوٹہ شہر میں بھی مویشی منڈی سج گئی

عید الاضحی کی آمد کہوٹہ شہر میں بھی مویشی منڈی سج گئی۔گاہکوں اور بیوپاریوں کا بے جا رش جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔بکر ا30000ہزار سے 60000،دنبے کی قیمتں بھی بکرئے کی قیمتوں سے ملتی جلتی ہیں ،جانور80000سے 1,40000روپے تک قیمتیں ہونے کی وجہ سے اکثر افرادجانور خریدئے بغیر ہی خالی ہاتھ واپس آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمدکے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی مویشی منڈی سج گئی کہوٹہ شہر کے اندر دربار عالیہ سخی سبز واری ؒ کے آگئے ٹنگی کے مقام پر جانوروں کی منڈی لگی ہوئی ہے جس میں بیل ، بھنیس ، بکر ا اور دنبہ نسل کے جانور لائے گئے ہیں منڈی میں جانوروں اور بیوپاریوں کا بے پناہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے مہنگائی ہے کہ آسمان سے باتیں کر رہی ہے منڈی میں لائے گئے قربانی کے جانورں میں موجود بکرئے ہزاروں جبکہ بیل لاکھوں میں ریٹ مانگئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے متعد د افرادجانور خریدئے بغیر ہی خالی ہاتھ واپس آگئے ہیں۔

سابق ٹی ایم او کہوٹہ امیر احمد شاہ ہمدانی کے بیٹے کی وفات آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ کا اظہار تعزیت

سابق ٹی ایم او کہوٹہ امیر احمد شاہ ہمدانی کے بیٹے کی وفات آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ کا اظہار تعزیت ۔ معروف سماجی اور مذہبی شخصیت سابق ٹی ایم او کہوٹہ امیر احمد شاہ ہمدانی کے جوانسالہ بیٹے کی وفات پر تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی ، چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان سے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button