AJKDailyNewsHeadline

Tree branch cutting campaign starts over power lines in Dadyal region

ایکسین برقیات نذیر مغل کی ہدایت پرڈڈیال میں شاخ تراشی مہم کا آغاز

ایکسین برقیات نذیر مغل کی ہدایت پرڈڈیال میں شاخ تراشی مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ایکسین برقیات نذیر مغل کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او برقیات اے آر رحمن نے ایک ٹیم تشکیل دیدی جہاں جہاں درختوں کی شاخوں کی وجہ سے بجلی کی تاروں کو برابلم ہوتی ہے وہاں وہاں سے شاخوں کی کٹائی کی جائے گی۔ایس ڈی اواے آر رحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ شاخ تراشی مہم تقریبا ایک ہفتہ جاری رہے گی اور ٹیم جس جس ایریا میں شاخ تراشی کرے گی وہاں کی بجلی کی ترسیل شاخ تراشی کے دوران منقطع رہے گی جس کی پیشگی اطلاع دیدی جایا کرے گی۔ایس ڈی او اے آر رحمن نے مزید بتایا کہ شہر کا لوڈ برابر کر نے پر بار بار بجلی ٹرپ ہو نے کا سلسہ ختم ہو چکا ہے اور گزشتہ چند دنوں سے بجلی میں بہتری آچکی ہے۔

AJK; Due to large number of electricity cables being cut due to tree branches, the authorities in Dadyal have started campaign to cut overgrown tree branches near the electricity cables in Dadyal region and are encouraging other regions to do same.

دل کی اور گرد ے اور شوگر کی بیماریاں جوایک پہلویوائرن کی طرح اندراندر ہی انسان کو کھارہی ہیں

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوی ایشن کے چےئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان اور مرکزی رکن تھلسییمامیجرجنرل (ر)کمال حسین برق نے کہا دل کی اور گرد ے اور شوگر کی بیماریاں جوایک پہلویوائرن کی طرح اندراندر ہی انسان کو کھارہی ہیں ان بچاؤکے لئے ہمیں اپنی خوراکوں کو سادہ بنانا ہو گا اگر ہم صرف اور صرف پانچ وقت کی نماز پابندی ہو جائیں تو بھی ہم اس مو ذی بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں نبی اکرم ﷺکی زندگی پر نظر ڈالیں تو انہوں پیٹ پر پتھر باندھ کر ثابت کیا کہ کھانا کھائیں صرف جینے کے لئے کھانا چاہنے ہاتھ روک کر کھا نا کھائیں گے تو آپ ہارٹ اٹیک اور دیگر معد ے اور فالج جیسی موذی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال پریس کلب زیر اہتمام دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان اور ڈاکٹر کمال برق ڈڈیال پہنچے تو ایم ایس ڈاکٹر منظور حسین اور ڈاکٹر تسلیم نوازنے ان استقبال کیا بعد میں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جامن کا پودا لگایا 

اظہار تعزیت

خلیفہ پیر محمد بشیر صدیقی سجادہ نشین سالک آباد شریف اور صاحبزاد منیراحمد صدیقی نے سابق صدر صوفی بشیر احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور محروم کی دینی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے مرحوم ایک نیک سیرت انسان دوست شخصیت کے مالک تھی اس موقع پر وقار بشیراور بہنوائی ریٹائرڈ سنےئر ماسٹر حاجی نذر حسین بھی موجود تھی آخر میں دعا کی محروم کی درجات بلندی کی دعااور لوحقین کو صبرجمیل عطا کر ے آمین 

حاجی چودھری محمدسلیم کی دورہ برطانیہ کے بعدوطن واپسی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)ٌ معروف سیاسی سماجی وکاروباری راہنماحاجی چودھری محمدسلیم آف موہڑہ بوڑی ڈھانگری بہادریونین کونسل فیض پورشریف اپنابرطانیہ کادوماہ کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ہیں کامیاب دورے کے بعدوطن واپسی پران کاائیرپورٹ اوربعدازاں یونین کونسل فیض پورشریف آمدپروالہانہ استقبال کیاگیاوطن واپسی پران کے عزیز واقارب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی کاروباری شخصیات نے ان سے ملاقات کی اورانہیں مصروف ترین اور کامیاب دورے پرمبارک باد پیش کی حا جی چودھری محمدسلیم نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران سٹی وارڈ بریڈفورڈ سے تیسری بار کونسلر منتخب ہونے کااعزاز حاصل کرنے والے کونسلر چودھری ناظم اعظم کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیااوران کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ماہ صیام میں وہاں قیام کیاعیدالفطراپنے عزیز واقارب کے ساتھ منائی اس کے علاوہ دیگر تقریبات میں شرکت کی 

گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول بوعہ کے جماعت نہم کے شاندارنتائج

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)تعلیمی بورڈ میرپور آزادکشمیر کے زیراہتمام منعقدہ جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں یونین کونسل فیض پورشریف کے تعلیمی اداروں کے شاندار اورمعیاری نتائج پرعوام علاقہ نے تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اورطلبہ وطالبات کودلی مبارک باد اورشاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیاہے عوام علاقہ نے دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحان کے شاندار نتائج کے بعداب جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2018 ؁ء کے نتائج بھی شاندار اورمعیاری رہے ہیں گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول بوعہ کی ہونہارطالبات نے شاندارکارکردگی کامظاہر ہ کیاہے اپنے ادارے کے شاندار نتائج کی روایت کوبرقراررکھا ہے اورشاندارنتائج کااعزاز حاصل کیاہے اس کی ادارے کی 32طالبات نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں شمولیت اختیارکی اورتمام طالبات نے کامیابی حاصل کرنے اعزاز حاصل کیا ہے اورادارے کانتیجہ 100فی صدرہا۔ اس شاندار کارکردگی پرتعلیمی کمیٹی کے عہدیداروں نے ادارے کی صدر معلمہ معلمات اورطالبات کودلی مبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کی جماعت نہم کامجموعہ نتیجہ 65فی صدرہا معیاری نتیجہ پرعوام علاقہ نے صدر معلم اساتذہ اورطلبہ کودلی مبارک بادپیش کی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button