DailyNewsGujarKhan

Youm e azaadi preparation start in Gujar Khan

گوجرخان میں یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع

گوجرخان میں یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع ، شہر بھر میں اسٹال سج گئے جھنڈیاں، بیج، اسٹکر اور دیگر اشیاء کی فروخت جاری، بچوں نے سائیکلوں اور گھروں کی چھتوں پر قوم پرچم لہرا دیے جبکہ کار اسٹینڈ میں ڈرائیور طبقہ نے ایک بہت بڑا قومی پرچم آویزاں کر دیا گوجرخان اور گرد ونواح میں چودہ اگست جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع، گلی محلوں کو رنگ برنگ جھنڈیاں اور گھروں دوکانوں پلازوں اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا ئے جائیں گے بچوں نے بیج، اسٹکر وغیرہ کی خریداری شروع کر دی شہر بھر میں جگہ جگہ اسٹال لگ گئے چودہ اگست کو ریلیاں وغیرہ بھی نکالی جائیں گی اور کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہونگے

گوجرخان ، چودہ اگست کو گوجرخان میں شجرکاری مہم کیلئے نوجوان طبقہ متحرک ہوگیا

گوجرخان ، چودہ اگست کو گوجرخان میں شجرکاری مہم کیلئے نوجوان طبقہ متحرک ہوگیا انارکلی بازار کے نوجوان تاجر نوید طاہر کی طرف سے چودہ اگست کو شجرکاری کے حوالہ سے ایک بھرپور مہم کاآغاز کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے ایریا میں پودے لگانے کی ایک تقریب صبح آٹھ بجے سے دن بارہ بجے تک ہوگی شہری ایک ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کریں گے اس حوالہ سے نوید طاہر نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سرسبز و شاداب پاکستان ضروری ہے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اس میں اپنا حصہ ڈال کرزیادہ سے زیادہ پودے لگا کراس مہم کو کامیاب بنائے 

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں نمایاں بہتری

ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان ڈاکٹر سہیل اعجاز کی انتھک محنت اور کاوشوں سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں نمایاں بہتری ہوئی شہری حلقوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور ایم ایس کی کاوشوں کی بھری تعریف کی

وارڈ نمبر8ڈھوک شاہ زمان اورڈھوک امیرباز کے لوگوں کی مشکلات

گوجرخان شہر کی معروف شخصیت جاوید فوٹو گرافر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ چند ماہ قبل کی جانے والی نامکمل نالہ صفائی کے باعث وارڈ نمبر8ڈھوک شاہ زمان اورڈھوک امیرباز کے لوگوں کی مشکلات ابھی تک برقرار ہیں جب بھی بارش ہوی ہے اس آبادی کے مکین شہر میں رہتے ہوئے بھی شہر سے کٹ جاتے ہیں طالب علموں، مریضوں اور دیہاڑی دار لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی بار کثیر فنڈز کی منظوری کے باوجود مکمل نالہ صفائی نہیں کی گئی بلکہ حالیہ مہینوں میں کی جانے والی صفائی کے دوران 60فید کام نامکمل چھوڑ دیا گیا نیب سے گزارش ہے کہ اس معاملہ کی تفصیلی چھان بین کر کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائے اور انہیں کام مکمل کرنے کی ہدیات کرے تاکہ اہل علاقہ کی مشکلات کم ہو سکیں

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ

یوم آزادی کے سلسلے میں حلیمہ ویلفیئر ٹرسٹ اور تحصیل سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام “جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ ” تحصیل گوجرخان کے ٹیموں کے مابین سوار حسین شہید اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے ٹورنامنٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم 8اگست کو شام چار بجے کریں گی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سٹار فٹ بال کلب بمقابلہ سوئی چیمیاں فٹ بال کلب اور دوسرا میچ چمن فٹ بال کلب بمقابلہ سکھو فٹ بال کلب ہوگا ٹورنامنٹ میں گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور دیگر ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14اگست کو کھیلا جائے گا

حسن اعجاز کو یوتھ ونگ کا تحصیل صدر گوجرخان مقرر

تحصیل صدر عوامی مسلم لیگ گوجرخان مرز اشاہد محمود نے حسن اعجاز کو یوتھ ونگ کا تحصیل صدر گوجرخان مقرر کر دیا ہے عوامی مسلم لیگ کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے کارکنان و عہدیداران نے حسن اعجاز کو بطور تحصیل صدر یوتھ ونگ گوجرخان مقرر ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے 

وارڈ نمبر7سکول میں چوری کی واردات

وارڈ نمبر7سکول میں چوری کی واردات، نامعلوم چور سکول کے پنکھے ، بجلی کی موٹر ودیگر سامان چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ گوجرخان کو چوری کی درخواست دے دی گئی وارڈنمبر7میں واقع اسلامک کڈز فاؤنڈیشن سکول میں گزشتہ رات نامعلوم چور کمروں کے پنکھے اور بجلی کی موٹر، بلب ٹیوب وغیرہ ودیگر سامان اتار کر چوری کر کے لے گئے 

دولتالہ میں ڈینگی کے متعدد کیسز سامنے آچکے

گوجرخان شہر میں ڈینگی اسپرے کیا جائے برسات کے موسم میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث ہے دولتالہ میں متعددافراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں اس صورتحال پر بلدیہ گوجرخان محکمہ صحت اور انتظامیہ شہر بھر میں ڈینگی سپرے کرے اور گلی محلوں میں بنے کباڑخانے جو ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بن رہے ہیں انہیں بھی چیک کرے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کی طرف سے عرصہ دراز سے شہر میں مکھیوں مچھروں کے خاتمے کیلئے کوئی اسپرے وغیرہ نہیں کیا گیا جس کے باعث ہر وقت ڈینگی کے خطرات منڈلاتے رہتے ہیں دولتالہ میں ڈینگی کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کئے جائیں

Show More

Related Articles

Back to top button