AJKDailyNewsHeadline

AJK; Huge protest in Dadyal over excessive load shedding

ڈڈیال میں بجلی اور پانی کا شدید بحران بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

ڈڈیال میں بجلی اور پانی کا شدید بحران بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ڈڈیال میں مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی گئی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی مظاہرین غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ڈڈیال میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی بند کی جائے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے مظاہرین کی گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام علاقہ سڑکوں پر نکل آئے آڑہ جٹاں چوک اور انب سمیت دیگر مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی گئی لوگوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہو کر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ڈڈیال میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ڈڈیال کا نمائندہ برطانیہ کی سیر میں مصروف ہے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر، تحصیلدار چوہدری قیصر اسلم ، ایس ایچ او تھانہ محمد شہزاد چوہدری نے مظاہرین سے مزاکرات کیے اور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے وعدے پر مظاہرین کو راضی کر لیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے ۔

Dadyal; Large number of people came out to protest against excessive electricity load shedding in Dadyal region, Slogans were shouted against the government and threats were made to take further protest out in Dadyal.

ڈڈیال پولیس کا منشیاتیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن دو مختلف کاروائیوں میں 60لیٹر دیسی شراب اور 3شرابی ٹن حالت میں غل غپاڑہ کرتے گرفتار

ڈڈیال پولیس کا منشیاتیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن دو مختلف کاروائیوں میں 60لیٹر دیسی شراب اور 3شرابی ٹن حالت میں غل غپاڑہ کرتے گرفتار منشیات فروش نادر عرف نادری انب کے مقام پر دیسی شراب تیار کر رہا تھا پولیس نے چھاپہ مار کر 60لیٹر شراب سمیر گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں محمود آباد میں 3شرابی ٹن حالت میں غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان پابند سلاسل کر دیے گئے مقدمار درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور دویژن یاسین قریشی اور ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی خصوصی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری نے ہمراہ اے ایس آئی سمیع اللہ خان ،تفتیشی طاہر محمود، ڈی ایف سی نصیب، سجاد شاہ، اسلم ، احسن شاہ ، اور فیاض شامل تھے نے انب کے مقام پر چھاپہ مار کر دیسی شراب تیار کرنے والے منشیات فروش نادر عرف نادری ساکن چیچیاں کھڑی حال انب ڈڈیال کو گرفتار کر کے موقع سے تیار کی گئی 60لیٹر دیسی شراب بھی برآمد کر لی دوسری کاروائی میں پولیس کو اطلاع ملی کے بہاری روڈ محمود آباد کے مقام پر تیب نوجوان شراپ پی کر ٹن حالت میں غل غپاڑہ کر رہے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں شرابیوں عامر فرید ساکن محمود آباد، وقاص منیر، صغیر حسین ساکنان بٹھروئی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی عوام علاقہ ڈڈیال ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمود شہزاد چوہدری اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button