DailyNewsKallar Syedan

Public rally from UC Choa Khalsa arrives in Mator for Raja Sagheer

ماہلی چوآخالصہ ڈھوک مقدم سے ریلی مٹور نو منتخب ایم پی اے راجہ ضغیر صاحب کو مبارکباد پیش کرنے پہنچے

مذہبی و سماجی شخصیت جناب صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب رجام داخلی سنگنی اور چوہدری آفتاب اہلیان رجام اور افتخار بھٹی ماہلی چوآخالصہ ڈھوک مقدم سے ایک ریلی کی شکل میں مٹور نو منتخب ایم پی اے راجہ ضغیر صاحب کو مبارکباد پیش کرنے پہنچے حلقہ پی پی کے آزاد امیدوار خادم اعلی نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی 2018 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد علاقہ پوٹھوار کی عوام جوق در جوق مٹور جا کر نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر صاحب کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں 
راجہ صغیر صاحب جو ایک محب وطن محب و علاقہ ہیں آج ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں راجہ صاحب نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طاقت آپ میرے سپورٹر اور ووٹرز ہو میں آپکوکبھی بھی انشاءاللہ مایوس نہیں کروں گا اور ہر وقت آپ مجھے اپنے درمیان موجود پائیں گے 
اس کے علاوہ راجہ صغیر صاحب سے پی ٹی آئی کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کے بعد راجہ صغیر صاحب نے علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جس پر عوام نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

Kallar Syedan; A Public rally from Mahli, Choa Khalsa, Rajam and Dhok Muqadam arrived in Mator to congratulate Raja Sagheer on his election victory.

Show More

Related Articles

Back to top button