DailyNewsHeadline

Election commission announce full details of election 2018

الیکشن کمیشن نے مکمل نتائج جاری کردئیے

گزشتہ (2013)انتخابات کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے 88لاکھ ووٹ بڑھ گئے اور مسلم لیگ ن کے 22 لاکھ ووٹ کم ہو گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی 25 لاکھ ووٹوں میں اضافہ ہو گیا الیکشن کمیشن نے ہفتے کو الیکشن 2018 میں سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے ووٹوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 1 کروڑ 68 لاکھ 23ہزار792ووٹوں کےساتھ ملک کی سب سے زیادہ ووٹ لینےوالی جماعت بن گئی ۔پاکستان مسلم لیگ ن 1کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔ پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔۔۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی پہلے نمبر پر رہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ۔ قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 297 ووٹ ، متحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے 21 لاکھ 91 ہزار 679 وو ٹ لیے ، اس کانمبر چھٹا رہا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 12 لاکھ 57 ہزار 351 ، عوامی نیشنل پارٹی نے 8 لاکھ 8 ہزار 229 ، متحدہ قومی موومنٹ نے 7 لاکھ 29 ہزار 767 ، پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 لاکھ 15 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے 3 لاکھ 17 ہزار، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2 لاکھ 2 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ قومی اسمبلی میں اللہ اکبر تحریک کو 1 لاکھ 71 ہزار پاک سر زمین پارٹی کو 1 لاکھ 29 ہزار ووٹ ملے۔ عوامی مسلم لیگ نے 1 لاکھ 17 ہزار، پاکستان عوامی راج کو 1 لاکھ 15 ہزار ووٹ حاصل کیے ۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 38 لاکھ 39 ہزار 389 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 لاکھ 89 ہزار ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر، پاکستان تحریک انصاف 14 لاکھ 22 ہزار ووٹوں کےساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے 7 لاکھ 73 ہزار ووٹ حاصل کیے ۔

Rawalpindi; The voter turnout was 51.85% on July 25, said Election Commission spokesperson Nadeem Qasim at a media talk on Friday.

The election took place across Pakistan on July 25. Two days later, the Election Commission announced that the PTI has 114 seats in the National Assembly and the PML-N has 63.

In Punjab, the PML-N secured victory on 127 seats while the PTI won on 123 seats. Another 29 independent candidates have won on Punjab seats, said the Election Commission spokesperson. Khyber-Pakhtunkhwa’s 67 seats have gone to PTI while the MMA and ANP have secured victory on 10 and six seats, respectively

 

Show More

Related Articles

Back to top button