DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Traffic warden beaten up by angry PML-N councillor

ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز پر حملہ,وردی پھاڑ دی اور لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا

روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ایم سی کے کونسلر نے اپنے 10/15 ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز پر حملہ کر دیا، وردی پھاڑ دی اور لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ٹریفک وارڈنز وقاص محمود کے مطابق وہ ٹریفک وارڈن اسد محمود اور راشد محمود کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران دن ساڑھے دس بجے کے قریب گوجر خان چوک پر رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی اور ہم تینوں ٹریفک بحال کروانے میں مصروف ہو گئے کہ اسی اثناء میں ایک سوزوکی نمبری ای ایل جی 4073 بدون فرنٹ نمبر پلیٹ چوآ روڈ کی جانب سے آئی اور ڈرائیور نے اسے چوک کے درمیان کھڑی کر کے خود بازار کی طرف جانے لگا تو میں نے اسے یہاں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا اور بتایا کہ یہ گاڑی کی پارکنگ نہ ہے ۔ڈرائیور جس نے بعد ازدریافت اپنا نام المعروف دانی بتایا غصے میں آ گیا اور اس نے کہا میں نے ادھر ہی گاڑی کھڑی کرونگا تم کون ہوتے ہو مجھے منع کرنے والے اور گاڑی کھڑی کرنے کی وجہ سے تینوں جانب سے روڈ بلاک ہو گئی اور ساتھ ہی دھمکی دیتے ہوئے گاڑی وہی کھڑی کر کے چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد وہ اپنے ساتھ کونسلر ملک زبیر اور دس سے پندرہ اشخاص لے کر آ گیا جنہوں نے ہمیں گالم گلوچ کرنی شروع کر دی اور کونسلر زبیر نے کہا کہ تم نئے آئے ہو تم کو علم نہیں کہ میں مسلم لیگ (ن)کا نمائندہ ہوں ۔زبیر نے مجھے گریبان سے پکڑ لیا اور میری وردی بھی پھاڑ دی ،زبیر کیساتھ اس کے دیگر ساتھیوں نے بھی ہمیں لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیااور ساتھ گالیاں بھی دیتے رہے اور اس دوران زبیر نے گاڑی کی چابی ہم سے زبردستی چھین لی اورروڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے کر چلا گیا۔ ادھر کونسلر ملک زبیر نے کہا کہ میرے خلاف درج مقدمہ بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

Kallar Syedan; Police have registered case against councillor Malik Zubair for attacking traffic warden and telling him you don’t know who I am, he boasted about being PML-N councillor according to the beaten traffic warden. In a statement by Malik Zubair, who said he had nothing to do with warden.

تھانہ کلر سیداں پولیس نے تیز رفتاری اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

تھانہ کلر سیداں پولیس نے بغیر سلنسر،انتہائی غفلت اور لاپروائی سے موٹر سائیکل چلانے اور روکنے پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر دو کم عمر نوجوانوں کو حوالات بند کر دیا۔ٹریفک وارڈن وقاص کے مطابق وہ کلر سیداں چوک پر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران دن دو بجے کے قریب دو کم عمر موٹر سائیکل سوار جن کے بعد از دریافت نام محمد وقاص سکنہ مدنی محلہ کلر سیداں اور فصیح الدین سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں معلوم ہوئے ،انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے کو بڑی مشکل سے روک کر ان سے ڈرائیونگ لائسنس اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات طلب کئے تو وہ مزاحمت پر اتر آئے اور استفسار کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ بغیر سلنسر موٹر سائیکل چلانا خلاف قانون ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے تیز رفتاری اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button