DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Raja Sagheer public address in Dhuangalli

آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کا نڑاٹی دھان گلی میں بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب

نڑاٹی دھان گلی کلر سیداں،چوہدری محبوب،چوہدری مطلوب ،چوہدری رضوان،چوہدری منیر،چوہدری عقیل،چوہدری اکرم کی رہائش گاہ پر آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی سات راجہ صغیر احمد مٹور کے حق میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں راجہ صغیر احمد آف مٹور نے دبنگ خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ جیت یقینی ہے اور اس علاقے میں مسائل کے انبار ہیں ،اس علاقے کو ایجوکیشن اور ہیلتھ پروگرام کی اشد ضرورت ہے جو کہ گزشتہ ادوار میں نہیں ملیں،ہمارے پرگرام میں پسماندہ علاقوں اولیت حاصل رہے گی،مزدور آدمی ہوں ،آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کروں گا،اس سے قبل سابق امیدوار وائس چےئرمین چوہدری مختار نے علاقے کی مسائل پیش کئے،جو کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی حل نہ کر سکے،اس موقع پرسائیں مطلوب،حوالدارمہربان،چوہدری خادم حسین یو کے،راجہ جاوید ممیام،چوہدری صابر،عبد الرحمان بٹ،عبد القیوم منہاس سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی،مکمل ویڈیو ملا حظہ فرمائیے صرف پوٹھوار ڈاٹ کوم پر۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button