DailyNewsKallar Syedan

راجہ جاوید اخلاص ،راجہ محمد علی اور چوہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ محمد ظریف راجہ آمد

R javed Ikhlas, R M Ali and Ch M Riyaz attended protest rally in Choa Khalsa

این اے 58پی پی 7پی پی 8سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں راجہ جاوید اخلاص ،راجہ محمد علی اور چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ آئین انتخابات کے وقت مسلم لیگ ن کی قیادت کو ٹارگٹ کر کے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم نے اس طرح کے حالا ت کا ماضی میں بھی مقابلہ کیا اب بھی نواز شریف کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز چوآخالصہ کے قریب محمد ظریف راجا کی دعوت پر ڈھوک سنگال میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت انسپکٹر لعل حسین کیانی نے کی۔اجتماع سے عامر محمود بھٹی، راجہ داؤد اکبر ،چوہدری اشتیاق حسین، سلطان پرویز کیانی، مالک داد بھٹی، صوبیدار میجر عبدالرزاق،تنویر ناز بھٹی ،شیخ طارق سیٹھی نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل مہمانوں کو چوآخالصہ پل سے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ،راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ہم نے 1970کے سانحہ سے کوئی سبق نہ سیکھا جن لوگوں نے اس وقت انتخابی نتائج قبول نہ کئیے اور دنیا کی سب سے بڑی مسلم ریاست کو دو ملکوں میں تقسیم کر دیا نوے ہزار فوجی قیدی بنے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا نوازشریف نے اکثریت کے باوجود بلوچستان کی قوم پرست جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دی ،ہم نے بلوچستان میں قومی پرچم کو سربلند کیا ،کے پی کے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھے مگر ہم نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ۔بلوچستان میں ہماری اکثریتی حکومت کو ختم کیا گیا دھرنوں کے باوجود ہم نے ملک کو ترقی دی نیلم جہلم پروجیکٹ ہم نے مکمل کیا ،احتساب کے نعرے لگانے والوں نے صرف نواز شریف کا احتساب شروع کر رکھا ہے نواز شریف کی قیادت میں ہم ایسی تبدیلی لائے ہیں کہ نواز شریف کی سزاؤں کے بعد بھی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ن لیگ کو توڑنے والوں کو شکست فاش ہو گی ۔راجہ محمد علی نے کہا کہ نیب عدالت نے قرار دیا کہ نوا زشریف نے منی لانڈرنگ کی نہ کرپشن کی اس کے باوجود انہیں سزا سنا دی گئی آصف علی زرداری دندناتے پھر رہے ہیں بعض لوگ نواز شریف سے خوفزدہ ہیں کہ عناصر نواز شریف کو شکست نہیں دے سکتے قوم نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے ہم نے پانچ برسوں میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے ۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ایک جانب بھار ت پاکستان میں در اندازی کر رہا ہے تو دوسری جانب بعض لوگ ہمارے داخلی اتحاد کو مضبوط بنانے کے بجائے نواز شریف دشمنی میں جمہوریت کمزور کرنے کے در پے ہیں ۔یہ ملک کے مقبول رہنما کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں نواز شریف نے سو پیشیہ بھگتیں مگر انہیں انصاف نہ ملا پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے یہودیوں کا ایجنٹ پاکستان کو کمزور کر رہا ہے جو شخص گھر نہ چلا سکے وہ ملک چلانے کے قابل نہیں آصف زرداری کی جانب سے دیانتداری کی باتیں مضحکہ خیز ہیں ۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ عوام نواز شریف کو دی جانے والی سزا کو مسترد کرتے ہیں نواز شریف کو پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے مگر انہیں کروڑوں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ۔عوام 25جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے نواز شریف کو دی گئی سزاؤں کو مسترد کریں گے ۔نوا زشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اسٹبلیشمنٹ نہیں چاہتی کہ نواز شریف اقتدار میں آئیں نواز شریف کسی اور کے سامنے نہیں صرف عوام کے سامنے جھکتا ہے اور انہیں کے سامنے جواب دہ بھی ہے نوا ز شریف اسٹبلیشمنٹ کے سامنے جھکیں گے نہیں عوام ان کے ساتھ ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف آج بروز پیر شام چھ بجے ڈھوک چوہدری گوہر ٹکال یوسی چوآخالصہ میں اجتماع سے خطاب کریں گے

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)سابق وزیر اعظم این اے 58سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف آج بروز پیر شام چھ بجے ڈھوک چوہدری گوہر ٹکال یوسی چوآخالصہ میں اجتماع سے خطاب کریں گے جس کی صدارت چوہدری امتیاز حسین کریں گے ۔راجہ پرویز اشرف اس سے قبل کنوہا میں بھی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

 

گا ؤ ں ڈ ر یا ل کے ر ہا ئشیوں نے ا پنی بر ا د ر ی سمیت ر ا جہ محمد صغیر کی حما یت کا ا علا ن کر دیا

صو با ئی ا سمبلی حلقہ پی پی 7آ ز ا د ا مید و ا ر ر ا جہ محمد صغیر کی گا ؤ ں ڈ ر یا ل کے ر ہا ئشی قا ضی محبو ب ،ملک عا بد ،ملک مد ثر ،سا بق کو نسلر سا ئیں ز ا ہد ،مہر با ن ،ملک طا ر ق ،ملک با بر ،صو بید ا ر میجر ر غلا م عا ر ف ،ملک محمد آ ز ا د نے ا پنی بر ا د ر ی سمیت ر ا جہ محمد صغیر کی حما یت کا ا علا ن کر تے ہو ئے کہا کہ 25جو لا ئی ر ا جہ محمد صغیر ا نتخا بی نشا ن با لٹی کی کا میا بی کا د ن ہو گا ا نہو ں نے کہا کہ گا ؤ ں ڈ ر یا ل پو لنگ ا سٹیشن سے ر ا جہ محمد صغیر بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب ہو ں گے 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button