DailyNewsHeadlineKallar Syedan

کلر سیداں کی عر و ج کر ن نے فیڈ ر ل بو ر ڈ ،میٹر ک کے امتحان میں ا و ل پو ز یشن حا صل کر لی

Arooj Kiran scored achieved 1st position in federal board Islamabad scoring 1086/1100

پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے مر کز ی ر ہنما محمد ا عجا ز بٹ کی نو ا سی عر و ج کر ن نے فیڈ ر ل بو ر ڈ کے ز یر ا ہتما م میٹر ک کے ا متحا ن میں 1086نمبر لے کر بو ر ڈ میں ا و ل پو ز یشن حا صل کی ہے پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے محمد فیا ض کیا نی ،نصیر ا ختر بھٹی ،ا نجمن تا جر ا ن کے ر ہنما محمد نعیم بنا ر س ا و ر د یگر نے ا عجا ز بٹ کو نو ا سی کی فیڈ ر ل بو ر ڈ میں ا و ل پو ز یشن حا صل کر نے پر مبا ر کبا د د ی ہے ۔

زمین کے تنازع پر ایک شخص کو اینٹیں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا

زمین کے تنازع پر ایک شخص کو اینٹیں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ساجد حسین سکنہ روپڑ داخلی بشندوٹ نے پو لیس کو بیان دیا کہ میں راولپنڈی میں لفٹ مکینک ہوں ۔گزشتہ روز میں اپنے بھتیجے ذیشان حیدر کے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں یسین ارشد،خرم اور قاسم سکنائے دیہہ کھڑے تھے جنہوں نے مجھے دیکھ کر گالیاں نکالنی شروع کر دیں ۔میرے منع کرنے پر یسین غصے میں آ گیا اور اینٹ اٹھا کر میرے سر پر دے ماریں اور پھر تینوں نے یکے بعد دیگرے اینٹوں کے وار کرنے شروع کر دہئے جس سے میرا خون بہنا شروع ہو گیااور میں زمین پر گر گیا۔مجھ گرے ہوئے کو تینوں نے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا ۔میرے شور وویلا کرنے پر ذیشان اور محمد رضا بھی موقع پر آ گئے جنہوں نے منت سماجت کر کے ان سے میری جان بخشی کروائی۔

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک بدہال سے مسافروں کے روپ میں ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک بدہال سے مسافروں کے روپ میں ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی اور گاڑی بھگا کر فرار ہو گئے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دھمیال کیمپ کے رہاشی واجد علی نے پولیس کو بتایا کہ ٹیکسی چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں 2 نوجوان لڑکوں نے مجھے منڈی موڑ سے ڈھوک بدہال روات کیلئے بک کیا اور جوں ہی لنک روڈ سکھو کی طرف داخل ہو ئے تو مجھے رفع حاجت کیلئے روکا جوں ہی میں گاڑی سے نیچے اترا تو وہ میری گاڑی نمبریIDK9389 بھگا کر لے گئے تاہم روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

چوآخالصہ کے وادی جنجوعہ ،سرفراز جنجوعہ کے والد محمد بنارس جنجوعہ انتقال کر گئے

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ کے وادی جنجوعہ ،سرفراز جنجوعہ کے والد محمد بنارس جنجوعہ انتقال کر گئے نما زجنازہ چوآخالصہ کے قریب ہوئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، ٹھکیدار محمد بشارت،ٹھیکیدار محمد ظہیر، وقاص گجر، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری محمد جمیل، مسعود بھٹی، جاوید چشتی، شیخ غلام شبیر، قلب عباس جعفری، قاضی سہیل افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔حلقہ این اے 58پی پی 8سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض نے چوآخالصہ جا کر بنارس جنجوعہ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button