HeadlineKahutaDailyNews

Kahuta; PML-N Supporters in Kohe Rajgaan back PTI candidate

لیگی رہنماء راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان سینکڑوں افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل

لیگی رہنماء کنگ آف وائٹ پیلس راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان سینکڑوں افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گے ۔ حلقہ این اے اٹھاون سے پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم کی بھر پور حمائت کا اعلان ۔ چوہدری محمد عظیم کے اعزاز میں بہت بڑے جلسے کا اہتمام ۔ سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت لیگی رہنماء کنگ آف وائٹ پیلس راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان نے ن لیگ کو خیر آبا د کہ کر PTIمیں شامل ہو گے اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے چوہدری محمد عظیم کے اعزاز میں ایک بہت بڑھے جلسے کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پرچوہدری محمد عظیم نے اپنے خطاب میں راجہ خالد پرویز آف کوئی راجگان اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے عوام کو انکا اصل چہرہ دیکھا دیا ہے میاں برادران نے جس بے دردی سے ملک کو لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بیرونی اربوں ڈالروں کے قرضوں نے معشیت تباہ کر دی ہے سٹیل ملز ،پی آئی اے و دیگر منافع بخش اداروں کو تباہ کر دیا کئی ادارے من پسند افراد کو آنے پونے دے دیے گے جب حکمران کرپٹ ہونگے تو ہر محکمہ دل کھول کر کرپشن کرے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے ایک ایسا نظام لائے گی جہاں سبکو برابر انصاف ملے گا انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور لوٹی دولت پاکستان واپس لائیں گے عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔

Kahuta; Raja Khalid Parvez of Khohe Rajgaan has held a PTI public meeting and announced to back PTI candidates.

مواڑہ کے مقام پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے الیکشن آفس کا افتتاح

مواڑہ کے مقام پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے الیکشن آفس کا افتتاح۔ افتتاحی تقریب میں سینکڑوں افراد کی شر کت نے جلسے کا روپ دھا لیا ۔تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد خورشید ستی ،جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین سمیت کثیر تعداد اہل علاقہ نے شر کت کی۔ غلام مرتضیٰ ستی PTIکے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے افتتاحی تقریب میں شریک شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد عدلیہ نے کریشن کے بے تاج بادشاہوں کی کریشن کو عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔سابق حکمران جماعت کریشن کی تمام حدیں توڑ دی ہیں۔ملک کی معیشت کو ختم کر کے رکھ دیاہے عوام کو پتہ ہونا چاہے پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی پانچ حکمران ٹولہ عیاشیاں کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی

لیگی رہنماؤں رفاقت جنجوعہ،راجہ سعید احمد ، راجہ علی اصغر، حاجی ملک منیر اعوان اور عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں کہا کہ عوامی ووٹ کے فیصلوں کو سمندر میں پھینک دینے سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا سکتے ہیں۔ مخالفین دیکھیں گے 25جولائی کو “شیر”دھاڑئے گا اور اس کی آواز ملک کے کونے میں جاے گئی ۔ عوام عدالتی فیصلے کے جواب میں 25جولائی کو اپنا ووٹ میاں محمد نواز کو دے کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات لیگی رہنماؤں رفاقت جنجوعہ،راجہ سعید احمد ، راجہ علی اصغر، حاجی ملک منیر اعوان اور عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

راجہ مظہر حسین کی قیادت میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان

حلقہ پی پی سیون کے سیاسی منظر میں تبدیلی آگئی ۔سابق ایم اے کے ایک بہت بڑھے گروپ نے راجہ مظہر حسین کی قیادت میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔ راجہ صغیر احمد کا سیاسی پلڑہ بھاری ۔جوق در جو ق سیاسی قافلوں کی شمولیت سے راجہ صغیر احمد سیاسی تجزیہ نگاروں کی نظر میں فیورٹ ہو گے ہیں ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل دکھالی کی معروف سماجی شخصیت راجہ مظہر حسین کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سابقہ نائب ناظم راجہ نسیم اختر ،سابقہ کونسلر راجہ اسلم ، نمبردار عامرفاروق ، کسان کونسلر راجہ شاہد اجمل ،تھانیدار راجہ محمد آزاد، تھانیدارراجہ محمد سیاب ، راجہ نذر محمد ، راجہ رشید ،صوبیدار راجہ محمد مشتاق، راجہ گل زمان ، راجہ افتخار ، راجہ ظہور ، راجہ محمد فاروق ، راجہ ظفر محمود ،راجہ اشتیاق ،راجہ امتیاز، راجہ عمر حیات ، راجہ تنویر ، محمد مسکین کیانی ،نعیم کیانی ،راجہ ساجد موہڑہ ناراں ، ، راجہ سرفراز ،راجہ نعیم اختر،راجہ سرفراز ،راجہ ایاز،راجہ گلریزسمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔اس موقع پر اپنے مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا تعلق مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دی مگر سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون جو اس وقت بھی امیدوار ہیں انہوں نے ہمیں نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ہم ان سے سخت نالاں ہیں ا س لیے ہم اہلیان موضع دکھالی راجگان راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچاور کر دیں گے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *