DailyNewsGujarKhan

Aafia Mehwish achieved 1st position in her her in board Exams

عافیہ مہوش دختر محمد شکیل فیڈرل بورڈ کے امتحان میں 1019نمبر لیکر سکول میں ٹاپ لسٹ

ہونہار طلبہ کا اعزاز،عافیہ مہوش دختر محمد شکیل فیڈرل بورڈ کے امتحان میں 1019نمبر لیکر سکول میں ٹاپ لسٹ رہیں عافیہ مہوش نے امتحان میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ مزید محنت کر کے وہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کریں گی عافیہ نے اپنے اساتذہ،اپنے والدین اور فیملی ممبرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ بزرگوں کی دعاؤں سے آج مجھے امتحان میں شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے محنت، پڑھائی اور جستجو سے ہی ہماری کامیابی ممکن ہے

 

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ راجہ آفتاب احمد نے جنڈ نجار اورمانکیالہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر انتخابات میں حصہ لیا ہے عوام کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ہم ہرگز جھوٹے وعدے اور اعلانات نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ راجہ آفتاب احمد نے جنڈ نجار اورمانکیالہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ آفتاب نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کر کے دکھائیں گے جو لوگ موروثی سیاست اور عوام سے دھوکہ دہی کی سیاست کرتے رہے انہیں باشعور عوام بری طرح مسترد کریں گے ہمارا منشور ہے کہ عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے ایسے وعدے اور اعلانات کسی صورت نہیں کریں گے جن کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکیں ہماری شرافت دیانتداری اور خدمت کی سیاست سے اہل گوجرخان بخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ گوجرخان کے عوام 25تاریخ کو تالا پر مہر لگا کر موروثی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے اس موقع پر متعدد شخصیات نے راجہ آفتاب کی حمایت کا اعلان کیا

 

گوجرخان پولیس کا فلیگ مارچ

گوجرخان پولیس کا فلیگ مارچ ، اے ایس پی گوجرخان ڈاکٹر سمیرنورکی زیر قیادت سرکل کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ او ، چوکی انچارج، پولیس ملازمین اور وارڈن کا بھرپور شو آف پاور، پولیس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر پولیس ملازمین نے گوجرخان شہر، مندرہ ، جاتلی ، دولتالہ اور دیگر مقامات پر شو آف پاور کیا 

 

گوجرخان میں تبدیلی کی لہر جاری، معروف شخصیات کی طرف سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت

گوجرخان میں تبدیلی کی لہر جاری، معروف شخصیات کی طرف سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت سے تحریک انصاف گوجرخان میں دن بدن مضبوط اور ناقابل شکست ہوتی جارہی ہے معروف قانون دان راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ان کی طرف سے حمایت کے اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے پی ٹی آئی کیلئے نیک شگون قرار دیا راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ کی شمولیت میں پرویز اعوان، چوہدری فیاض، فرخ سیال، ملک فیاض، ثاقب علی بیگ، راجہ عبدالغفور کیانی، ملک جاوید فوٹو گرافراور مرزا بشیر کا اہم رول تھا

Show More

Related Articles

Back to top button