DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Point scoring Kabbadi match held in Dhok M Shah, Qazian

پوائنٹ سکورنگ کبڈی میچ کا انعقاد ڈھوک محمد شاہ میں کیا گیا، پنجاب بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت

ڈھوک محمد شاہ قاضیاں گوجرخان،سیدنصیر شاہ بخاری،سید بابو شاہ بخاری ،سید داؤد شاہ بخاری،سید تنویر شاہ بخاری،سید فدا حسین شاہ بخاری،راجہ سلیمان نقشبندی،چوہدری محبوب ڈھوک میرپوریاں گزشتہ سات سالوں کی طرح امسال بھی پوائنٹ سکورنگ کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ٹیم ماسٹر محمد تاج اور دوسری ٹیم ممتاز افضل بٹ کی جانب سے میدان میں اتاری گئی،پنجاب کے بہترین کھلاڑیوں نے کھیل پیش کیا،مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف این اے ۵۸ سے امیدوا ر چوہدری محمد عظیم اور پی پی ۸ سے امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقد انعام ٹرافیاں تقسیم کیں،مہمان گرامی میں راجہ ارشد موہڑہ پھڈیال،ملک ندیم آف جسوالہ،پپو استاد کلر سیداں شامل تھے،اناؤنسر جھارا قاضیاں نے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button