DailyNewsKahuta

Kahuta; PTI stands united; Sadaqat Ali Abbassi

ہماری پارٹی میں اختلاف نہیں ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔صداقت علی عباسی


تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔عمران خان کی قیادت میں تمام لوگ متحد ہیں ۔ٹکٹ کے لیے جدوجہد کرنا ہر ورکر کا حق ہے ۔مگرجب اعلیٰ قیادت ٹکٹ تقسیم کر دے۔ تو پھر تمام لوگ امیدوار نہیں۔ بلکہ اپنے قائدعمران خان کے نشان بلے کو وؤٹ دینگے۔ تمام کارکن اور ورکرز متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ این اے 57کے امیدوار صداقت علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ پارٹی سے اس حلقے کا ٹکٹ صرف اس لیے لیا ۔کہ حلقہ کی عوام اور لوگوں کے مسائل حل کر سکوں ۔ہماری پارٹی میں اختلاف نہیں ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔ انشا اللہ تما م رہنما چند روز میں اگٹھے پریس کانفرنس کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ جان بوجھ کر اس علاہ کو پسماندہ اور ان پڑھ رکھا گیا ۔تحریک انصاف عمران خان کی قیادت مین ایسا معاشرہ تشکیل دے گی۔ جہاں سب کویکساں انصاف مہیا ہو گا۔ عمران خان نے لوگوں کو جو شعور دیا۔ اسکی وجہ سے نواز خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے ۔اربوں روپے غریبوں کے ٹیکسوں کے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والوں کا عوام 25جولائی کو وؤٹ کی پرچی سے بھی اختساب کرینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button