DailyNews

Rawalpindi; Land record centre Rawat offical invived in scam

آراضی ریکارڈ سینٹر روات کے انچارج نے زمین میں خرد برد کر کے چےئرمین یو سی بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کو بھی چونا لگا دیا

آراضی ریکارڈ سینٹر روات کے انچارج نے زمین میں خرد برد کر کے چےئرمین یو سی بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کو بھی چونا لگا دیا جعلسازی کے ذریعے قیمتی زمین فروخت کر دی چےئرمین کی تحریری درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق چےئرمین بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کی موضع جاوا میں 10 کنال زمین جو کہ انکے والد نے خرید رکھی تھی آراضی ریکارڈ سینٹر کے انچارج طارق نے جعلسازی کے ذریعے مذکورہ زمین نیشنل لاجسٹک سیل کے نام انتقال نمبر2249 کر دی جب متاثرہ دیہاتی کو اس بابت علم ہوا تو اس نے انچارج آراضی ریکارڈ سینٹر طارق سے رابطہ کیا تو موصوف نے کہا کہ آپ اس رقبے کا فرد بدر بنائیں کیونکہ اپکے رقبہ کا عمل کمپیوٹر میں نہیں آ رہا ہے جس پر چوہدری عامر جمشید نے حلقہ پٹواری مرزا سجاد سے رابطہ کیا اور فرد بدر بنوائی اور پھر وہ فرد بدر مذکورہ ریکارڈ سینٹر انچارج کے حوالے کی جسکے بعد آراضی ریکارڈ سینٹر کے انچارج نے نوسر بازوں کے ساتھ ساز باز کر کے رقبہ ہی فروخت کر دیا چےئرمین چوہدری عامر جمشید نے ڈی جی انسپکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو تحریری شکایت دی جنھوں نے تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ہے ۔

تھانہ روات کے ٹرینی سب انسپکٹر فیضان ندیم فوری معطل کیا جائے

لاکھوں روپے رشوت بٹور کر فحاشی کے اڈے سے پکڑے کے ملزمان چھوڑنے والے تھانہ روات کے ٹرینی سب انسپکٹر فیضان ندیم فوری معطل کیا جائے ،4 دن گزرنے کے باوجود کرپٹ تھانیدار کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہو سکی ،بھتہ وصولی کے عوض جرائم کے اڈوں کی سرپرستی مذکورہ سب انسپکٹر کا وطیرہ بن گیا سابقہ ایس ایچ او روات کا کار خاص ہونے پر ماہانہ لاکھوں روپے کی بھتہ وصولیاں کرتا رہا،سب انسپکٹر کی زیرنگرانی چلنے والے فحاشی کے4 اڈے فوری بند کروائے جائیں عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں کئی ماہ سے تعینات راشی ٹرینی سب انسپکٹرفیضان ندیم نے فیز8 علی بلاک چھاپہ مار کر فحاشی کے اڈے سے پکڑے جانے والے 5 ملزمان سرغنہ صائم اور 4 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور بعد ازاں ڈیلنگ کر کے2 لاکھ روپے رشوت کے عوض تمام ملزمان بغیر کسی کاروائی چھوڑ دئیے جبکہ مقامی ایس ایچ او روات کا کار خاص ہونے کے باعث سرکل افسران نے تاحال کرپٹ سب انسپکٹر کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی ہے معززین علاقہ عبدالعزیز ،محمد بدر ،نیاز علی ،محمد یاسین ،اومان حسین ،ارشد محمود،محمد سفیر ،عاصم علی ،محمد سہیل و دیگر نے آر پی او راولپنڈی ،سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ کرپٹ ٹرینی سب انسپکٹر فیضان ندیم کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ روات کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج بدستور قائم

تھانہ روات کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج بدستور قائم ،3مختلف وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے مقامی پولیس متاثرین کو طفل تسلیاں دیکر ٹرخانے لگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے فیز8 کے رہائشی محمد عمیر کا پارکنگ میں کھڑا موٹرسائیکل نمبری LEN5478 چوری کر لیا سیکٹر ایف میں احمد صدیقی کی گاڑی سے 2 لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات چوری کر لئیے گئے گھریلو ملازم رحمت اللہ پر چوری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے چند دن قبل ہی فیز8 سے محمد کاشف آمین کے گھر 5 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی ،موبائیل فون طلائی زیورات چھین لئیے عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button