DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; One killed 3 injured in fatal accident in Jatli

جاتلی کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین نوجوانوں کو کچل ڈالا ایک جاں بحق دو شدید زخمی

جاتلی کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین نوجوانوں کو کچل ڈالا ایک جاں بحق دو شدید زخمی زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا گیاجاتلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کوگرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکوال کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نمبر LES758جو کہ راولپنڈی جا رہی تھی جسے ڈرائیور احمد خان ولد جابر حسین ساکن نتھہ والا جہلم انتہائی تیز رفتار اور غفلت سے چلا رہا تھا جس نے موٹر سائیکل CHD1240کو پیچھے سے ٹکر مار دی اس پر سوار نصیر احمد سکنہ دولتالہ اور زوہیب ولد اُلفت حسین سکنہ لودھے گر کر شدید زخمی ہو گے گاڑی بے قابوہو کر اس کے آگے جانے والا موٹر سائیکل ہنڈا125 نمبرRIL335جسے چوہدری حارث ولد چوہدری ازرم ساکن لودھے چلا رہا تھا اسے ٹکر مار دی ان تینوں زخمیوں کو فوری طور پر الحسن میڈیکل سینٹر جاتلی پہنچایا گیا ان میں سے ایک نوجوان حارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلا بسا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

 

پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ نے دوران گشت دو مشکوک افراد کر گرفتار

 پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ نے دوران گشت دو مشکوک افراد کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے6کپی شراب بر آمد کر لی تھانہ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کے ڈیوٹی افسرASI شیر خان ، سپاہی تنویر حسین ،غفران ،عامر رفیق ، عمر سلیم ،فرحان اکبر اورمحمد رضوان نے دوران گشت دو مشکوک افراد کو چیک کیا تو محمد اسلم ساکن بہاولنگر سے 2کپی جبکہ محمد جاوید کے قبضے سے4کپی شراب بر آمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا 

دولتالہ کے نواحی علاقے بھیر کلیال میں 18سالہ نوجوان تالاب میں ڈوب کر جا ں بحق

دولتالہ کے نواحی علاقے بھیر کلیال میں 18سالہ نوجوان تالاب میں ڈوب کر جا ں بحق آبائی قبر ستان میں سپر دخاک تفصیلات کے مطابق محمد وقاص گذشتہ روز جانوروں کو پانی پلانے کے لیے قر یبی تالاب میں لے کر گیا اور خود بھی نہانے لگا اس دوران نہاتے ہوئے گہرئے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا ان دوران گاؤں کے دیگر لوگ میں تالاب کی طرف گئے تو دیکھا کو وقاص کی لاش تہر رہی تھی جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا نماز جنازہ آبائی قبر ستان میں ادا کر دی گئی

تھانہ جاتلی کا نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھال لیا

 تھانہ جاتلی کا نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق تین دن قبل ایس ایچ اوثنااﷲنیازی کا تبادلہ لاہور کر دیا گیا تھا گزشتہ روز ان کی جگہ نے ایس ایچ اور عدیل نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے 

عوام آئندہ الیکشن میں صاف ستھرے نما ئندوں کا انتخاب کر یں

متحدہ مجلس عمل کے امیدوار بر ائے پی پی 9چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں صاف ستھرے نما ئندوں کا انتخاب کر یں جب تک اس ملک میں شفاف الیکشن اور ایماندار قیادت نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کر سکتا سابقہ حکمر انوں نے ملک کوامر یکہ اور آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھا ہوا ہے جتنے قر ضے گز شتہ پانچ سالوں میں لئے گئے گذشتہ ساتھ سالوں میں نہیں لئے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دولتالہ میں کارنر مینٹگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ایم ایم اے لیکشن میں کامیابی کے بعد ملک میں مدینہ والاقانون نافذ کر کے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے جہاں امیر غریب سب کے لیے ایک قانون یکساں تعلیم اور سب کے لیے یکساں صحت کی سہو لیات کی فر اہمی او لین تر جیح ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی نو کے عوام اس مر تبہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کر انے کے لیے اپنا بھرپور کر دار ادا کریں 

 

Show More

Related Articles

Back to top button