DailyNews

Kahuta; Raja M Ali submits his election papers

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ راجہ محمد علی نے بلدیاتی نمائندوں اور سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ کہوٹہ کچہری میں اپنے کاغذات جمع کرائے ۔ کارکنوں میں جوش و خروش،احاطہ کچہری راجہ محمد علی زندہ باد اور نگر نگر گلی گلی علی علی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔حلقہ پی پی سیون کی معتدد یونین کونسل کونسلوں کے چیئرمینز ، وائس چیئرمینز،جنر ل کونسلرز،مسلم لیگ ن کے تنظیم کے صدور جنرل سیکر ٹری سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شر کت کی ۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیے ہیں حلقے بھر سے کارکن صبح سویرے ہی ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ قمر یعقوب کی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہو گے تھے دن ساڑھے بارہ راجہ محمد علی نے ہمراہ سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر عارف قریشی ،چےئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چےئر مین یو سی بیور راجہ فیاض ، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد ستی ، چےئر مین پنجاڑ ماسٹر ظہور، چےئر مین نارہ ماسٹر یونس، ممبر ایم سی کہوٹہ سعید ایڈووکیٹ، چےئر مین دکھالی راجہ شوکت ،وائس چیئرمین عبدالحمید مغل، چےئر مین یوسی کنوہاپرویز قادری، چےئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں، چےئر مین یونین کونسل ہوتھلہ، ملک منیر اعوان ، راجہ عبدالطیف ستی ، راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ، راجہ حق نواز ، سردار طاہرمحمود ، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سجاد جنجوعہ ،مبشر ستی ، راجہ رفاقت جنجوعہ،ارشد محمود بھٹی آف نلہ مسلماناں ،راجہ الیاس آف مٹور ،راجہ شعور اختر، راجہ احسن اختر آف بگلہ راجگان،تنویر بھٹی نلہ مسلماناں ،عاصی جنجوعہ ،عابد عباسی ، حامد لطیف ستی ، راجہ افتخار جنجوعہ کونسلر ،وقار محبوب جنجوعہ ، ماسٹر راجہ تمور اختر ، علیم کھٹڑ ،راجہ احسان ایڈوکیٹ ،راجہ احتشام آف لہڑی، راجہ عامر ظہیرسمیت سینکڑوں کارکنوں ور کروں نے شر کت کی ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں جس نے آپ جیسے پیار کر نے والے دوست ، بزرگ اور بھائی دیے ہیں آپ لوگوں کا پیار ، جوش ولولہ دیکھ کر مجھے پوار یقین ہے کہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سابقہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے اللہ پاک نے موقع دیا تھا انشاء اللہ عوام کے دیگر تمام بھی مسائل حل کروں گا ۔

یوسی نڑھ سے جیت راجہ محمد علی کی ہو گئی۔راجہ لطیف ستی

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ لطیف ستی آف نڑھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسی نڑھ سے جیت راجہ محمد علی کی ہو گئی۔ہر الیکشن کی طرع اس مر تبہ بھی یوسی نڑھ کی عوام راجہ علی کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کر ئے گئی ۔راجہ محمد علی ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں جن کی سیاست کرپشن سے پاک ،شرافت ، دیانت وایمانداری کی سیاست راجہ محمد علی کی پہچان ہے۔ان کی ایمانداری کی قسمیں ان کے مخالفین بھی اٹھاتے ہیں۔ آمدہ الیکشن میں پی پی سیون میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل دور دور تک نظر نہیں آرہا۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نڑھ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ لطیف ستی آف نڑھ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

راجہ شاہد علی جنجوعہ نے عمرئے کی اداہگی کر لی

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ شاہد علی جنجوعہ نے عمرئے کی اداہگی کر لی ۔پاکستان تحریک انصاف یوسی مٹور کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ نے عمرئے کی اداہگی کر لی وہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب گے تھے ۔ راجہ شاہد علی جنجوعہ کو عمرئے کی اداہگی پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں صداقت علی عباسی، راجہ طارق محمود مر تضیٰ ، راجہ خورشید احمد ستی ، سردار ارشد مجید ، حاجی راجہ عبدالخالق ، حاجی راجہ غلام نبی ،کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button