DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Raja Parvez Ashraf visits Raja Shazi after he fell ill

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی راجہ شازی سے ان کی رہا ئش گاہ پر عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے جس کی جڑیں ملک کے چاروں صوبوں میں موجود ہیں پانچ سال ہمارے منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والوں کا انجام قر یب آ پہنچا ہے عوام ایسے لیڈروں کو 2018کے لیے ہمیشہ کے لیے مستر دکر دیں گے پیپلز پارٹی 2018 الیکشن میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کر ئے گی اور مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹر یفک حادثے میں زخمی ہونے والے پیپلزپارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی سے ان کی رہا ئش گاہ پر عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی سیاسی شکست بو کھلاہٹ ہو شکار ہوچکی ہے انہوں نے کہا سابقہ منتخب نما ئندوں نے اپنے پانچ سالوں میں گو جرخان کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا عوام کو سوائے مایوسی اور محر ومیوں کے کچھ نہیں دیا ان مفاد پر ستوں نے ہمیشہ اقتدار کو ترجیح دی عوام 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے انھیں ہمیشہ کے لیے سیاست سے باہر کر دیں گے اس موقع پر راجہ جاوید اشرف، راجہ نعیم المجید ، راجہ مخدوم حیات ،راجہ محمد علی ،راجہ مسعود سرور ،ماسٹر عابد ،راجہ مسعود رضا،محمد صغیر ،راجہ شہبا ز،چوہدری عامر ،راجہ عاصم بھی موجود تھے

خرم پر ویز راجہ نےڈھونگ میں راجہ فاروق کیانی کی رہا ئش گاہ پر گفتگو

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی پی پی 8کے امیدوار خرم پر ویز راجہ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہو گا پی پی جب بھی اقتدار میں آئی غر یب عوام کی امنگوں کی تر جمانی کی سیاسی مخالفین پیپلز پارٹی کی عوامی مقبو لیت سے خوفزدہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈھونگ میں راجہ فاروق کیانی کی رہا ئش گاہ پر کونسلر راجہ سجاد کیانی،راجہ بابر،راجہ احتشام کیانی مرزا وقاص پاسبان اور دیگر کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں عوام کے معیار زندگی بلند کر نے کے لیے کر دار ادا کیا موجودہ حالات میں پی پی عوام کی امیدوں کا مر کز ہے یہی جماعت ملک کو در پیش مسا ئل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور اقتدار میں تحصیل گو جرخان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر نے کیلیے طویل مدتی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی منظوریاں دیں تھیں انہوں نے کہا کہ کارکن راجہ پرویز اشرف کی الیکشن مہم چلانے کے لیے میدان میں آجائیں انشا اللہ کامیابی ہماری ہو گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button