DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ramadan package donated at Ch Sabtain plaza in Jabber

رمضان فوڈ پیکج چوہدری سبطین پلازہ اسلام پورہ جبر میں تقسیم کیا گیا

ٓاسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔چےئرمین غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چوہدری محمد اشتیاق کی جانب سے زیر نگرانی صوبیدار چوہدری محمد مشتاق اور چوہدر ی محمد یعقوب کے ڈیڈھ سو غریب نادار و مساکین افراد میں رمضان فوڈ پیکج چوہدری سبطین پلازہ اسلام پورہ جبر میں تقسیم کیا گیا جس میں چےئرمین غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چوہدری محمد اشتیاق نے ٹرسٹ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی خدمت کا موقع اللہ کسی کسی کو دیتا ہے اللہ کریم کا خاص کرم و فضل ہے کہ ہم عرصہ پانچ سال سے انگلینڈ می بیٹھ کر یہاں کے غریب مساکین و نادار لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اس کے بدلے ہمیں صرف اور صرف آپ کی دعائیں درکار ہوتی ہیں رمضان فوڈ پیکج کا سلسلہ صرف اسلام پورہ جبرمیں نہیں بلکہ تحصیل گوجرخان سمیت سہنسہ آزاد کشمیر ،کوٹلی ،ڈڈیال کے علاقوں میں بھی ہے قاری عابد حسین چشتی نے تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کا موقع اللہ پاک کسی کسی کو دیتا ہے ،وہ قسمت والے ہوتے ہیں اور چوہدری محمد اشتیاق اور ان کی پوری ٹیم خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں ان کی طرف سے ہر ماہ رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل جاری رہے گاجبکہ دوران عید پیکج تقسیم صوبیدار چوہدری محمد مشتاق ،راجہ حاجی مالک ،صابر حسین صدیقی ،چوہدری محمد یعقوب ،کسان کونسلر چوہدری محمد مشتاق ،چوہدری محمد سبطین ،چوہدری محمد تنویر،ثاقب بجلی ،چوہدری محمد رفیق ،سائیں محمد نوید سمیت دیگرمعزز علاقہ نے شرکت کی جبکہ اختتامی دعا قاری عابد حسین چشتی نے فرمائی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button