AJKDailyNews

AJK; Ch Karamat Hussain passed away in Boha

چودھری کرامت حسین نئی آبادی اندراڑ شریف بوعہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھر ی خادم حسین چودھر ی طالب حسین چودھری ناظم حسین چودھری معظم حسین کے والدمحترم اورچودھری محمدموسی کے سسرچودھری کرامت حسین کوگزشتہ ہفتہ کے روز نئی آبادی اندراڑ شریف بوعہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوطویل علالت کے بعدوفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ نئی آبادی اندراڑ شریف میں اداکی گئی نمازجنازہ حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ 

چودھری محمدتیمور کی والدہ محترمہ کوگزشتہ ہفتہ کے روز تنگ دیو کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق کونسلرچودھری عاشق حسین عاشق کی زوجہ محترمہ اورچودھری رفاقت علی چودھری لیاقت علی چودھری محمدتیمور کی والدہ محترمہ کوگزشتہ ہفتہ کے روز تنگ دیو کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوطویل علالت کے بعدجمعتہ المبارک کے روز وفات پاگئی تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ تنگ دیو میں اداکی گئی نمازجنازہ مولانا مفتی محمدوسیم رضا نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ 

فیض پورشریف کے مرکز ی راہنماسہیل احمدخان کے اعزاز میں ا فطارضیافت کا اہتمام

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ اساتذہ راہنماؤں راجہ محمدافسر اورراجہ ذوالفقارعلی خان نے اپنی رہائش گاہ ڈھوک راجگان یونین کونسل فیض پورشریف میں اپنے معاصراساتذہ چودھر ی اللہ دتہ بسمل محمدآصف محمدعمر ا ور انجمن غلامان مصطفے ﷺ فیض پورشریف کے مرکز ی راہنماسہیل احمدخان کے اعزاز میں ا فطارضیافت کا اہتمام کیاافطار ڈنر میں راجہ محمداشرف نے بطور خاص شرکت کی راجہ ا رسلان افسر نے افطارضیافت کے انتظام وانصرام میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی 

 

Show More

Related Articles

Back to top button