DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Candidates submit nominations for election for 2018

گوجرخان انتخابات برائے 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان انتخابات برائے 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری،قومی اسمبلی کی ایک نشست جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 11امیدواروں نے ریٹرنگ آفیسر اسلم گوندل کے پاس کاغذات جمع کرا دیئے،جس میں حلقہ این اے8 5میں ایم ایم اے کے مفتی محمود الحسن ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ریاض مغل جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8سے ایم ایم اے کے راجہ جواد ،تحریک انصاف کے مرزا نعیم ،مسلم لیگ ن کے راجہ آفتاب جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9سے تحریک انصاف کے چوہدری ساجد،پیپلزپارٹی کے چوہدری سرفراز ، ایم ایم اے کے چوہدری عابد ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن کے راجہ ذالقرنین بھٹی اور مسلم لیگ ن کے ریاض مغل اور قاضی عبدالوقار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تمام امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ احاطہ کچہری پہنچے اس موقع پر ریٹرنگ آفیسر محمد اسلم گوندل نے کاغذات کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کو بھی ضروری قرار دیا دریں اثناء سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے اور اپنے کاغذات ریٹرنگ آفیسرکو پیش کئے جس پر ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات کے ساتھ بیان حلفی کا ہونا ضروری قرار دیا جس کے بعد کاغذات جمع کرلئے جائیں گے

ملک وقوم کے خیر خواہ ہی عوام کی ووٹوں کے حقدار بنیں گے, جے یو آئی کے خالد مبین

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
جے یو آئی کے خالد مبین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایم ایم اے کی قیادت نے معروضی حالات اور زمینی حقائق کے پیش نظر ہمہ جہت منشور پیش کر کے حقیقی قیادت ہونے کا ثبوت دیا ہے بالغ نظر قیادت نے فرقہ وارانہ اختلافات کو ختم کرنے کا ماحول بنا کر اورمستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر منشور کے بنیادی نکات ترتیب دیے ہیں مرکزی قیادت کے پیغام کوعوامی سطح تک پہنچا کر ہی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں اس کیلئے مقامی سطح پر تمام مذہبی جماعتوں کو مل کر کوشش کرنا ہوگی مفادپرست عناصر اپنے مفاد کے پیش نظر مختلف آشیانوں پر کمندیں ڈال رہے ہیں لیکن اب باشعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ملک وقوم کے خیر خواہ ہی عوام کی ووٹوں کے حقدار بنیں گے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
جے یو آئی گوجرخان کی طرف سے حلقہ پی پی آٹھ کیلئے خالد مبین اور حلقہ پی پی نو کیلئے مفتی راجہ محسن نواز جنجوعہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ایم ایم اے کی جانب سے متوقع امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے جائیں گے ان شاء اللہ دینی جماعتیں کتاب کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ایم ایم اے نے انقلابی قدم اٹھایا ہے ان خیالات کااظہار جے یو آئی گوجرخان کے امیر مولانا ریاض عثمانی نے امیدواروں کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا

بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی ملی بھگت تجاوزات مافیا بازاروں کے راستوں پر بھی قابض

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی ملی بھگت تجاوزات مافیا بازاروں کے راستوں پر بھی قابض، مٹھی گرم کرنے پر جہاں مرضی ٹھیے لگا لو، عید خریداری کیلئے آنے والی خواتین کوشدید مشکلات کا سامنا ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں تجاوزات کے عفریت نے شہر کے حسن کو نگل لیا عملہ تجاوزات،تجاوزا ت ختم کرنے میں ناکام، جگہ جگہ ٹھیے لگنے سے بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے مشکلات کا خاتمہ کیا جائے مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں عید کی شاپنگ شروع ہے بلدیہ اہلکار شہر سے تجاوزات ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہیں اس صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button