DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; FIR Registered against butchers

مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف ایف آئی آر درج

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اچانک بازار کا وزٹ ، گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق امیر نے ہمراہ ریڈر ملک عمران فیض کے گوشت کے نرخ چیک کئے تو اعظم کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت فروخت نہ کرنے پر اس کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی

چوہدری ضیافت حسین پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ضیافت حسین پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فی الفور ملزمان کو گرفتار کرے ورنہ یوتھ ونگ کے کاکن ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح دیدہ دلیری کے ساتھ چوہدری ضیافت پر دن دیہاڑے گھر کے باہر موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں برسائیں ہیں انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت واقعہ ہے اور پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ شریف شہریوں کو سرعام گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پولیس کی نااہلی اور غفلت ہے خواجہ جہانگیر نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری ضیافت حسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والو کو فی الفور گرفتار کرکے مسلم لیگی کارکنون میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گیارہ مقامات پر اعتکاف کا انعقاد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
دعوت اسلامی گوجرخان کے انچارج شکیل احمد عطاری کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سال دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گیارہ مقامات پر اعتکاف کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں عاشقان رسولؐ خانہ خدا میں حاضری کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں کیونکہ دعو ت ا سلامی کے تحت اعتکاف میں اسلام کے بنیادی اموربتائی اور سکھائی جاتی ہیں گزشتہ برس بھی دعوت اسلامی کے تحت 650افراد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی تھی اس مرتبہ جن مقامات پر اعتکاف ہو رہا ہے ان میں مرکزی جامع مسجد گوجرخان شہر سمیت جبر، کلیام شریف، موہڑہ غوریاں، جنڈ نجار، ہاؤسنگ اسکیم نمبر2 ، صندل روڈ، آہدی، سکھو، ماڑی بھیر،ملہال مغلاں، ڈھوک امب میں اہتمام ہو رہا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button