DailyNews

Kahuta; PTI hold iftari party

پی ٹی آئی رہنماء راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سیاسی و سماجی شخصیات کی شر کت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
پی ٹی آئی رہنماء راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سیاسی و سماجی شخصیات کی شر کت ۔سابق ایم این اے پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 ، راجہ وحید احمد خان ، راجہ الطاف حسین ، راجہ خورشید ستی سمیت دیگر افراد شریک ہیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نڑھ کے مقام پر پی ٹی آئی رہنماء راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتما م کیا گیا جس میں سابق ایم این اے پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57،پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی ، سردار مظہر اقبال ، زاہد ستی ایڈوکیٹ ،سکندر ستی ،ملک عامر محمود سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شر کت کی ۔

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد۔ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کونسلر حاجی ملک عبد الرؤف اور ان کے صاحبزادے ملک عبدالوہاب کو عمرئے کی اداہگی پر ممبر ایم سی کہوٹہ لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد پیش کی ۔

رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والوں اور پیشہ ور بھیکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں سر عام رمضان کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے رحمتوں اور برکتوں کے اس مہینے میں جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے گناؤں کی بخشش اور رحمتوں کا نذول ہوتا ہے وہاں لوگ سر عام روزوہ توڑنے اور کھانے پینے میں معقول ہیں سر عام نہ صرف رمضان کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے بلکہ منشیات کا دھندا بھی اُسی طرح چلتا ہے یہ سارا منظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ سال میں ایک مہینہ آتا ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے اللہ کی طرف سے خصوصی انعام ہے مگر ہم اسلامی جہموریہ پاکستان کے مسلمان اسکا مذاق اآڑارہے ہیں جہاں رمضان عدم برداشت کا درس دیتا ہے وہاں آئے روز لڑائی جھگڑے قتل و غارت گری ہو رہی ہیں پیشہ ور عورتیں جہاں بھیک مانگنے کی آڑ میں فحاشی پھیلا رہی ہیں وہاں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے معززین علاقہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والوں اور پیشہ ور بھیکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

کہوٹہ اور گردوانواح میں شدید گرمی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ اور گردوانواح میں شدید گرمی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری جبکہ کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے نلکے خشک ہو گے ہیں چھوٹی ٹنکی500سے700جبکہ بڑی ٹنکی 800سے12سو تک جا پہنچی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں لوگ گاڑیوں موٹر سائکلوں اور دیگر طریقے سے منیند و دیگر دور دراز علاقوں سے چشموں سے پانی لانے پر مجبور جبکہ وہاں بھی اتنی رش ہے کہ گھنٹوں باری نہیں آتی چالیس سالوں سے منتحب ہونے والے نمائندے 2018تک بھی شہریوں کو صاف پانی دینے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ سحری ، تراویح اور جمعہ کلے وقت بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے عوام علاقہ شدید تنقید کرتے ہوئے آنے والی نگران حکومت ڈی سی او راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے شہریوں کو پانی مہیا کیا جائے انھوں کہا کہ پانی کے ٹینکروں کے ریٹ کم کرائے جائے اور اے سی کہوٹہ ہر وارڈ میں ٹینکر کے ذریعے عوام علاقہ کو پانی مہیا کریں سستے بازار میں کروڑوں فنڈز خرد برد کرنے کے بجائے عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائے جو کہ ہو گھر کی بنیادی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اس علاقہ کے عوام کو ہمیشہ الیکشن کے موسم میں سبز باغ دیکھا کر بعد میں نظر انداز کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button