DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; 3 Goats stolen from Chak bale Khan

چک بیلی خان سے ایک ماہ اور ایک دن کے وقفے کے بعد ایک ہی شخص کی پھر تین بکریاں چوری

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان سے ایک ماہ اور ایک دن کے وقفے کے بعد ایک ہی شخص کی پھر تین بکریاں چوری کر لی گئیں چک بیلی خان کے رہائشی غضنفر عرف پپو نے بتایا کہ اس کی تین بکریاں ایک ماہ اور ایک دن قبل چوری ہوئی تھیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا اب پھر اسی کی تین بکریاں چوری کر لی گئی ہیں اور ان کا کوئی پتا نہیں چل رہا غضنفر عرف پپو چک بیلی خان میں ایک چھوٹی سی دکان کرتا ہے اور دکانداری کے ساتھ اپنے قریبی پلاٹ میں اپنی بکریاں بھی چھوڑے رکھتا ہے جہاں سے دو مختلف واقعات میں ان کو چوری کر لیا گیا ہے

چک بیلی خان پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیوار پھلانگ کر70سالہ بزرگ خاتون سے بدتمیزی

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیوار پھلانگ کر70سالہ بزرگ خاتون سے بدتمیزی کی حاجی حق نواز سکنہ مصریا ل تھانہ چونترہ کے مقدمہ نمبر89میں ملز م تھا مقدمے کے باقی ملزمان کی جانب سے ضمانت کروانے کے بعد پولیس رات11بجے دیوار پھلانگ کر حاجی حق نواز کے گھر گھس گئی 70سالہ عورت کو گالم گلوچ کی13سالہ طیب علی سے گھڑی اور موبائل فون چھین لیا کاروائی کے اس انداز سے تین سالہ بچہ مصدق علی خوف سے سکتے میں چلا گیا اور تاحال کوفزدہ ہے پولیس کی اس کاروائی میں ملزم حاجی حق نواز تو پکڑا نہ جا سکا البتہ بے گناہ اہلِ خانہ کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن کی حاجی احمد نواز اور محمد ریاض نامی لوگوں نے آ کر پولیس اہلکاروں کی منت کر کے جان چھڑوائی عوامی حلقوں نے خانگی جھگڑوں کے معاملات میں پولیس کی محض ایک فریق کو خوش کرنے کے لئے اس انداز میں کاروائی کی سخت مذمت کی ہے

پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار حاجی احمد نواز کی کی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چونترہ پولیس کے ایس ایچ او کی جانب سے دھکے مار کر نکالے جانے والے پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار حاجی احمد نواز کی کی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ایس ایچ او چونترہ کے ناروا سلوک پر حاجی احمد نواز نے اعلیٰ حکام سے شکایت کر کے معطل کروا دیا تھا جس کے انتقام پر چونترہ پولیس نے حاجی احمد نواز کے خلاف انتقامی طور پر مقدمہ نمر89درج کر لیا حاجی احمد نواز کی جانب سے ایڈوکیٹ ممتاز حسین شیرازی نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جسے ہائی کورٹ کے جج جسٹس سجاد احمد خان گھیبہ نے منظور کر لیا حاجی احمد نواز کے وکیل ممتاز حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حاجی احمد نواز کی ضمانت کی منظوری سے نظام انصاف کی فتح ہوئی ہے

چک بیلی خان رو ڈ کے کارپٹ کرنے کے منصوبے میں عدم توجہ کے باعث ہرکہ موڑ سمیت کئی خطر ناک موڑ آئندہ کے شدید حادثات کا باعث بن سکتے ہیں

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان رو ڈ کے کارپٹ کرنے کے منصوبے میں عدم توجہ کے باعث ہرکہ موڑ سمیت کئی خطر ناک موڑ آئندہ کے شدید حادثات کا باعث بن سکتے ہیں روڈ پر سفر کرنے والوں نے شکایت کی ہے کہ سڑک کے کارپٹ ہونے سے گاڑیوں کی رفتار میں کافی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے ہرکہ موڑ سمیت چک بیلی خان روڈ پر آنے والے کئی خطرناک موڑوں کو کھلا کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جو روڈ کی تکمیل کے بعد ہونے والے حادثات کی پیشگی اطلاعات دے رہے ہیں لیکن محکمہ شاہرات پنجاب کوئی توجہ نہیں دے رہا عوامی حلقوں نے روڈ کی بہتری کے ساتھ خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے

سابقہ حکومت نے اپنی رخصتی سے قبل آئندہ کا الیکشن جیتنے کے لئے ساز و سامان کا پہلے سے بندوبست کر لیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
سابقہ حکومت نے اپنی رخصتی سے قبل آئندہ کا الیکشن جیتنے کے لئے ساز و سامان کا پہلے سے بندوبست کر لیا ہے محمودہ، پاپین، دھندہ اور ڈھوک بھٹی سمیت کئی موضعات میں گلیاں پکی کروانے کے لئے بجری ریت اور سیمنٹ سمیت دیگر سامان بھجوا دیا گیا ہے جس کے لئے لوگوں کو کچھ عرصہ قبل لالچ دے کر ساتھ ملایا گیا تھا گلیاں پکی کرنے کے کا م کی تکمیل کی ذمہ داری سابقہ حکومت کے کھڑپینچوں اور بلدیاتی نمائندوں کو سونپ دی گئی ہے جو ووٹ دینے کے عوض ان کے کام کروائیں گے پی ٹی آئی اورق لیگ کے کارکنوں کے علاوہ دیگر جماعتوں نے اسے انتخابا ت سے قبل دھاندلی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کاموں کو الیکشن کے بعد تک مؤخر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن عملی اقدام کرے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button