DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; High court verdict on boundary changes welcomed

ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلہ نے کلرسیداں کی سیاسی تاریخ کا رخ متعین کر دیا

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. .راجہ اجمل حسین ) سے تحصیل کلرسیداں کو کہی سالوں بعد قومی اسمبلی کے حلقہ میں یکجا کرانے پر مصروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے مورخہ 31-05-18 کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف صاحب نے اس بابت تاریخی فیصلہ سنایا اور مورخہ 14 -04-18 کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ کو غیر قانونی دے کر منسوخ کر دیا یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مورخہ 05 -03-18 کو جو مجوزہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اس میں تحصیل مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کو NA 57 راولپنڈی ون میں شامل کیا گیا تھا اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان سے-03 04-18 تک اعتراضات دائر کرنے کا وقت دیا تها اس پر تحصیل کلرسیداں کے کسی فرد نے کوئی اعتراض دائر نہ کیا تها مگر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر کے اعتراضات کو سامنے رکهتے ہوے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14-04-18 کو نیا نوٹیفکیشن جاری کیا تها جس میں تحصیل مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کو تو نہ چهیڑا گیا تحصیل کلرسیداں کا ایک قانون گو حلقہ کلرسیداں NA57 اور دوسرا قانون گو حلقہ چوآ خالصہ NA58 میں شامل کر دیا جس پر مسلم لیگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان چوہدری عابد خان آف سموٹ چیرمین یونین کونسل نلہ مسلمانان چوہدری شفقت محمود کنوہا کے مسلم لیگی راہنما چوہدری اسد عزیز نے بذریعہ چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی جس پر ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلہ نے کلرسیداں کی سیاسی تاریخ کا رخ متعین کر دیا جس پر سنیر ایڈووکیٹ چوہدری اسد الرحمان مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی محنت اور کاوش رنگ لائی

Show More

Related Articles

Back to top button