DailyNewsHeadline

Kahuta; 4 PML-N Chairmen apply for PP7 party ticket

چار یونین کونسل کے چیئر مینوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے در خواست دے دی


چار یونین کونسل کے چیئر مینوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے در خواست دے دی ۔ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے در خواست دینے والوں میں چیئر مین یوسی مواڑہ میجر ( ر) راجہ عبد الرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اگر اپنا فیصلہ منصفانہ ناں کیا تو الیکشن میں مسلم لیگ ن کا رزلٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کہوٹہ ، کلر سیدا ں میں شدید گرمی کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں بھی تیزی آگئی ہے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ٹکٹ کے کے لیے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کے علاوہ چار یونین کونسل کے چیئر مینوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے در خواست دے دی۔در خواست دینے والوں میں چیئر مین یوسی مواڑہ میجر ( ر) راجہ عبد الرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل شامل ہیں۔ چیئر مین یوسی مواڑہ میجر ( ر) راجہ عبد الرؤف جنجوعہ کا خاندان شروع سے ہی مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے اور ان سیاست سے بھی گہری وابستگی ہے میجر عبد الرؤف جنجوعہ پاک آرمی کے ایک احساس ادارے میں اعلی عہدے پر فائز رہے وہاں سے ریٹائر منٹ کے بعد2015میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ اور دو مر تبہ یوسی مواڑہ سے ناظم ہونے والے امیدوار سمیت ایک اور آزاد امیدوار شکست دے کر کامیاب ہوئے اور اس وقت وہ چیئرمین یوسی مواڑہ ہیں جہاں انہوں نے کروڑوں روپے کے تر قیاتی کام بھی کرواچکے ہیں ۔چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود جن کا تعلق نلہ مسلماناں سے ہے وہ ایک سیاسی ، کاروباری اور مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔چیئر مین چوہدری شفقت محمود جہاں ایک کامیاب بزنس مین ہیں وہاں پر ایک بہت اچھے سیاستدان بھی ہیں وہ اپنے علاقے اور اپنے علاقے کی عوام سے بے حد پیار کرتے ہیں انہوں نے اسی خدمت کے جذبے سے سر شار2015کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور عوام علاقہ نے ان سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ان کو باری اکثریت سے کامیاب کیا چوہدری شفقت محمود نے اپنی یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے ہیں ۔چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہمیشہ سے اپنی قائدانہ صلاحتیوں کی وجہ سے اپنے مخالفین کی صفوں میں اپنا لوہا منواتے آرہے ہیں ا ن کے والد محتر م بابائے کوہسار کرنل (ر) محمد یامین ستی جو سابق صوبائی وزیر اور سابق چیئر مین ضلع کونسل رہ چکے ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت وہ عظیم کام کرائے ہیں حلقہ پی پی سیون کی عوام آج بھی ان کے کاموں سہنری الفاظ میںیاد رکھتے ہیں جبکہ خود بلال یامین ستی جو اس سے پہلے ایک مرتبہ یوسی نڑھ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں انہوں نے اپنی یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے کام کر ائے ہیں اور ان کو ایک اعزاز یہ بھی جاتا ہے کہ انہوں نے عرصہ 3سال میں اپنی یونین کونسل میں اس ملک کے 2نامزد وزیراعظم کو اپنی یونین کونسل میں لے جا چکے ہیں ان کا ووٹوں کے حوالے تعلق صرف یوسی نڑھ ، پنجاڑ ،کھڈیوٹ میں ہی نہیں بلکہ حلقہ NA-57اور پی پی 6اور7کی ہر یونین کونسل میں ہے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی در خواست دینے والے چوتھے امیدوار معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل جو ایک بہت بڑھے سیاسی اور کامیاب بزنس مین ہیں ان کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات بھی کسی ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے ہر دور میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا عبد المجید مغل نے لاکھوں روپے اپنی جیب سے خرچ کر کے تحصیل کہوٹہ اور گردونواح کی بیواہ خواتین کو سلائی مشینیں اور غریب ، یتیم ہونہار طالبعلموں میں کمپیوٹر بھی تقیسم کیے ہیں عوام کی خدمت کے لیے اب وہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ اپلائی کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اگر اپنا فیصلہ منصفانہ ناں کیا تو الیکشن میں مسلم لیگ ن کا رزلٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Kahuta; Four PML-N Chairmen have applied for PP7 MPA ticket, The four are Raja Abdul Rauf Janjua of UC Moawra, Ch Shafqat Mahmood of UC Nala Musalmana, Bilal Yamin satti of UC Narr and Abdul Majid Mughal.

The headache for PML-N party is who to give as it may result in backfiring by choosing the wrong candidate.

چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی کا عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوات ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی کا عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ۔ڈسٹرکٹ کونسل کے فنڈز سے 70سال سے راستے کی سہولت سے محروم ڈھوک سامی تا ڈبر مین گلی پکی کر ا دی ۔ چیئر مین راجہ عامر مظہر ہمراہ ڈاکٹر مناء اور حفیظ آسی کے کام کا معیار چیک کر نے اور کام آنے والی رکاوٹوں کو دور کر نے خود موقع پر پہنچ گئے ۔راجہ عامر مظہر کے وہاں پہنچتے ہیں کثیر تعداد میں معززین علاقہ بھی موقع پر پہنچے گئے اور وہاں موجود مسجد میں بیٹھ کر ماہ رمضان میں چیئر مین راجہ عامر مظہر کا شکر یہ ادا اور ان کو دعاہیں دیں ۔جس پر چیئر مین راجہ عامر مظہر نے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے کہا کہ آپ میرا شکریہ ادا کر نے کے بجائے اللہ پاک شکر یہ ادا کریں جس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں آپ لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے ایک اور وعدہ کر تا ہوں کہ جو عزت آپ لوگوں نے مجھے دی ہے اس کو میں سنبھال کر رکھوں گا ناں خود بکوں گاناں ہی جھکوں گامیں آج بھی اپنے وعدے پر قائم و دائم ہوں ناں جھوٹ بولتا ہوں ناں جھوٹ سے مجھے لگتی ہے اسی لیے ناں تو میں جھوٹ بولتا ہوں اور ناں ہی کروڑوں روپے کے وعدے کرتے ہوں لیکن ایک بات آپ کو بتا دوں کہ جو کام میرے اختیار میں ہے وہ میں کر تا رہوں گاانہوں نے کہا میں اس ماہ مقدس میں ایک اور بات آپ لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میر ی یوسی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہت سی رکاوٹیں ڈالی گیں مگر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں جس نے مجھے آپ کے سامنے سر خرو کیاآپ اس چیئر مین کو بہت زیادہ بلیک میل کر نے کی کوشش کی گئی اور خریدنے کی مگر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں ثابت قدم رہا اس کی سب سے بڑی وجہ آپ لوگوں کی دعاہیں شامل ہیں اور میں بھی بے لوث تھا اس میں میر ا کوئی بھی ذاتی مفادات نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عوام سے کام کر نے کی کوشش کا جو وعدہ کیا تھا اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں آج سر خرو ہو اپنی عوام کی خدمت کر تارہوں گا ان کے لیے میری خدمات24گھنٹے حاضر ہیں ۔

آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا, راجہ وحید احمد خان

مٹور :نمائندہ پوٹھوات ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ۔عدلیہ کے آزادانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک میں عدلہ کا وقار بلند ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا میری سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرع عوام کے سامنے ہے اپنے علاقے کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اگر پارٹی نے میرے حق میں فیصلہ کیا تو انشاء اللہ ان کو مایوس نہیں کروں گا بلکہ حلقہ پی پی سیون کی سیٹ جیت کر سیٹ اپنے قاہد عمران کو تحفے میں دوں گا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button