DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Goleen mini bridge in need of major repairs

نصف صدی قبل بنائی جانے والی گولین پلی خستہ حالی کا شکار

(اسلام پورہ جبر،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد انجم ملک)نصف صدی قبل بنائی جانے والی گولین پلی خستہ حالی کا شکار
تفصیلات کے مطابق جبر بیول روڈ کے اوپر نالہ گولین پر موجود پلی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگئی ہے،جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،یادرہے کہ یہ پلی تقریبا آج سے پچاس سال قبل ضلع کونسل کے چیرمین قاضی خورشید نے تعمیر کروائی تھی،اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس پلی کو کھبی بھی مرمت نہیں کیا گیا،اس عرصے میں کئی حکومتیں آئی اور کئی حکومتیں گئیں لیکن کسی بھی عوامی نمائندے کو اس پر توجہ دینے کی توفیق نہیں ہوئی، موجودہ ایم پی اے افتخار احمد وارثی آبائی یونین کونسل میں ایک پلی کو مرمت یا نئے سرے سے تعمیر نہ کروا سکے ،اہلیان علاقہ نے ارباب اختیارسے اپیل کی ہے کہ اک نظر کرم ادھر بھی ہو جائے ورنہ خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ پیش آگیا تو جانی ومالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے،چونکہ چند سال قبل سموٹ کے مقام پر بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں اور اس کا سبب بھی وہاں پر موجود پلی بنی تھی،برسات کے موسم جب شدید بارشیں ہوتی ہیں تو زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے اسلام پورہ جبر اور بیول کا زمینی رابطہ منقطع رہتا ہے

شرقی گوجرخان میں لوڈ شیڈنگ ۔علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

(اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)شرقی گوجرخان میں لوڈ شیڈنگ ۔علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
عوامی زندگیاں اجیرن بنا دی کوئی پوچھنے والا نہیں۔حکام واپڈا کا قبلہ درست کریںٍ عوامی حلقے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام گرمیون سے پہلے ہی چکرا گے۔بیول۔قاضیاں۔جبر۔تھاتھی شرقی گوجرخان ک دیہات تاریکی میں ڈوب گے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوامی زندگیاں اجیرن بنا دیں۔شرقی گوجرخان میں موسم گرما شروع ہوتے ہی دو دو گھنٹے بند رہنے لگی۔جبکہ حکومتی اعلان کے مطابق ملک کے کسی حصے میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں۔شرقی گوجرخان کے اِن دیہاتوں کو واپڈا نے لاوارث سمجھ رکھا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اور واپڈا کو اپنا قبلہ درست کرنے پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button