DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Jabbar bazaar sprayed for stopping dengue virus

اسلام پورہ جبر بازار میں انسداد ڈینگی وائرس کے لیے فوکنگ اور سپرے کیا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کی خصوصی ہدایت پراسلام پورہ جبر بازار میں انسداد ڈینگی وائرس کے لیے فوکنگ اور سپرے کیا گیا حال ہی میں اسلام پورہ جبرنجی بینک ملازم محمد بشیر ولد محمد حنیف میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخا ن کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عمر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نے ایکشن لیتے ہوئے سپرائزر محمد عثمان ،ذین العابدین اور محمد اعجاز پر مشتمل ٹیم نے اسلام پورہ جبر بازار میں فوکنگ اور سپرے کیا ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق میر اور ہمراہ ریڈر ملک عمران فیض نے اسلام پورہ جبر ،قاضیاں ،حبیب چوک ،نور چوک اور بھڈانہ کا دورہ

اسلام پورہ جبر(نمائندے پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق میر اور ہمراہ ریڈر ملک عمران فیض نے اسلام پورہ جبر ،قاضیاں ،حبیب چوک ،نور چوک اور بھڈانہ کا دورہ کیا اور عوامی شکایت کے مطابق دوکانداروں کو جرمانے کرتے ہوئے وارننگ دی کہ ریٹ لسٹ سے مہنگی اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں کی جائے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کی نشاندہی کریں فوری کارروائی کی جائے گی ۔

رمضان مبارک کے آغاز سے ہی پیشہ ور بھکاریوں کے قافلے شرقی گوجرخان میں پہچنا شروع ہو گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندے پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے۔۔۔۔ رمضان مبارک کے آغاز سے ہی پیشہ ور بھکاریوں کے قافلے شرقی گوجرخان میں پہچنا شروع ہو گئے جن کو باقاعدہ گاڑیوں میں ڈال کر اسلام پورہ جبر قاضیاں اور گردونواح کے علاقوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے اور شام کو گاڑیوں میں واپس ڈال کر ڈیرے پر لے جایا جاتاہے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پیشہ وربھکاریوں نے دوکانداروں کا جینا حرام کر دیا ہر پانچ منٹ کے بعد نئے روپ میں دوکانداروں کے پاس حاضری لگواتے ہیں بھیگ نہ دینے پر سخت غصے کا بھی اظہار کرتے ہیں جبکہ نوجوان بھکار ی لڑکیاں رنگین اداؤں سے نوجوانوں کو لوٹنے میں مصروف نظر آتی ہیں دوسری جانب ہر نماز کے بعد مساجد کے باہر بھیگ مانگنے کی خاطر ٹولیوں کی شکل میں کھڑئے ہوجاتے ہیں اور نمازیوں کو تنگ کرتے ہیں سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی ،ایس ایچ او گوجرخان اور چوکی انچارج قاضیاں سے فی الفور پیشہ ور بھکاریوں کے خلا ف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ

اسلام پورہ جبر(نمائندے پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے۔۔۔۔ اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا حکومت کی جانب سے سحر افطار اور تراویح کی اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوؤے ہوا میں اڑ گئے مسلسل کہیں گھنٹے بجلی بندش سے کاروباری طبقہ ہاتھوں پر ہاتھ دھڑے بیٹھ گیا جبکہ موٹریں نہ چلنے سے مساجد میں وضو کے لیے پانی کم ہو گیا وزارت پانی وبجلی کے رمضان کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے بیان روزے داروں کے لیے اذیت کا باعث بن گئے بجلی کی آنکھ مچول کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے لگا سیاسی سماجی حلقوں نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button