DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa region boundary change writ postponed

حلقہ چوآ خالصہ کی حلقہ این ا ے 58میں تبدیلی کے خلاف دائر رٹ سماعت 24مئی تک ملتوی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینج جسٹس مرزا وقاص روف نے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی حلقہ این ا ے 58میں تبدیلی کے خلاف دائر رٹ سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف رٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں راجہ گلستان خان ، چیرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،مسلم لیگی رہنما نمبردار اسد عزیز ،چوہدری عابد خان نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینج میں رٹ دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہونی تھی عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت کے لیے 24مئی کی تاریخ مقرر کی ہے راجہ گلستان خان ۔چودہدری شفقت محمود ،اسد عزیز ،چوہدری عابد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حلقہ قانون گو چوآ خالصہ کو این اے 58کے ساتھ لگانے کا فیصلہ عوام کو قبول نہیں ہے حلقہ قانون گو چوآ خالصہ کو دوبارہ حلقہ 57کے ساتھ لگایا جائے

ٹریفک پولیس نے بڑھتی عوامی تشویش کے پیش نظر خصوصی کارروائی کاآغاز

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ٹریفک پولیس کلرسیداں ان ایکشن،اوورلوڈڈ گاڑیوں،بغیر نمونہ نمبر پلیٹ ،کم عمر ڈرائیورز اور کالے شیشے والی متعدد گاڑیوں کے چالان،اہلیان علاقہ کا ٹریفک پولیس کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) بلال افتخار اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی ہدایات کی روشنی میں انچارج ٹریفک پولیس کلرسیداں انسپکٹر غلام شبیر نے اپنے عملہ کے ہمراہ کلرسیداں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے اور غیر قانونی ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ ،کالے شیشوں والی گاڑیوں ،کم عمر ڈرائیورز اور اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف رمضان المبارک میں جاری خصوصی مہم میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کئے اور خطیر رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی ،اس مہم میں انسپکٹر غلام شبیر کے ہمراہ ٹریفک اہکار ناصرحسین،عنصر محمود،قاضی خرم شہزاد نے بھی حصہ لیا،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹر غلام شبیر نے کہا کہ سی ٹی او راولپنڈی کی اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی ہدایت کے مطابق نو عمر ڈرائیورز،کالے شیشے والی گاڑیوں،بدوں نمبر پلیٹ اوراوور لوڈڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گئی ،شہریوں کو چاہئے کہ وہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں،اور اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی خصوصاً موٹر سائیکلز استعمال کرنے سے منع کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے،اہلیان علاقہ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اس مہم کو سراہتے ہوئے ٹریفک پولیس کا شکریہ اد کیا ،یادرہے کہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں آئے روز نو عمربچے زخمی حالت میں لائے جاتے ہیں جو موٹر سائیکلز کے حادثے کا شکار ہوتے ہیں،اسی بنا پر ٹریفک پولیس نے بڑھتی عوامی تشویش کے پیش نظر خصوصی کارروائی کاآغاز کیا ہے

پرائس مجسٹریٹ تحصیل کلرسیداں مرزا منصور کی سرابراہی میں ٹیم نے سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ کا دورہ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔پرائس مجسٹریٹ تحصیل کلرسیداں مرزا منصور کی سرابراہی میں ٹیم نے سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا گراں فروشی پر متعدد کو موقع پر کاروائی کر کے بھاری جرمانے جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور اور انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ سبزی ،گوشت ،جنر ل سٹور ،،بیکری ،مرغی فروش ،کو چیک کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا منصور کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد ہرگزقیمت ادا نہ کریں اور دکانداروں سے ریٹ لسٹ دکھانے کا تقاضا کریں انھوں نے کہا کہ گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گئی انھیں جرمانوں سمیت جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی 

Show More

Related Articles

Back to top button