DailyNews

Pothwar province is our political and constitutional right. Raja Ejaz

صوبہ پوٹھوہار ہمارا سیاسی اور آئینی حق ہے۔راجہ اعجاز

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔قائد تحریک صوبہ پو ٹھوہارراجہ اعجاز نے کہا ہے کہ صوبہ پوٹھوہار ہمارا سیاسی اور آئینی حق ہے۔صوبہ لیکر دم لیں گے۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کامیابی کیلئے گھر گھر جاؤں گا اور خطہ پوٹھوہار کے بچے بچے کوساتھ لیکر چلوگا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ پوٹھوہار کے پہلے یو م تا سیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے۔ راجہ اعجاز نے تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کارکنان سے عہد لیا کہ جب تک صوبہ بن نہیں جاتا ہم میدان میں رہیں گے اور ہر رکاوٹ کا مقابلہ کریں گے۔شرکاء تقریب اور کارکنان نے ہاتھ اٹھاکرعہد کیا کہ ہم تحریک صوبہ پوٹھوہار کے ساتھ ہیں اورصوبے کے قیام کیلئے راجہ اعجاز کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک رہیں گے۔
اس موقع پرتحریک صوبہ پوٹھوہار کے چیف آرگنائزر ارشد سلہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ صوبہ پوٹھوہار کیلئے ہر قیمت چکانے کیلئے تیار ہیں۔کیسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کیا کہ میدان عمل میں نکل آئے ہیں ۔صوبے کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب واپسی یا کیسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ جنرل سیکرٹری راجہ ارشد ۔ ممبر سنٹرل کمیٹی ظفر منہاس ۔ حماد اکرم ۔ وجا ہت خواجہ ۔ میر ضمیر مغل نے بھی خطاب کیا اور اپنے اپنے خطاب میں صوبہ پوٹھوہار کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور تحریک صوبہ پوٹھوہارکو مزید تیز کرنے کا بھی اعادہ کیا 

Show More

Related Articles

4 Comments

  1. Earlier view of website was very good….one could easily read all news . please change it

  2. hi pahlay wali website bahot hi achi thi. parne men asani thi aap ne is ko bahot mushkil kar dia ha guzarish ha pahle wali kar den allah aap ko salamat rakhay.