DailyNewsGujarKhan

We have no connection with newly established comitti, Haji Malik

یونین کونسل اسلام پورہ حال ہی میں بننے والی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں،راجہ حاجی محمد مالک اور خان قربان

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوارا ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )رتالہ کے رہائشی راجہ حاجی محمد مالک اور خان قربان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل اسلام پورہ حال ہی میں بننے والی مصحالتی کمیٹی جس میں خان قربان کو اس کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا ہے اس مصحالتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہے آئندہ کی سیاست بارے لائحہ عمل دوستوں اور رشتہ داروں کے مشاورت سے کریں کہ آمدہ جنرل الیکشن میں کسی پارٹی کو سپورٹ کیا جائے ایک سوال کے جواب میں راجہ حاجی مالک نے کہا مقامی یونین کونسل اسلام پورہ کی قیادت نے الیکشن جیتنے کے بعد نہ تو ہمیں کسی پارٹی پروگرام یا اجلاس میں بلایا اور نہ ہی ہمیں کوئی ذمہ داری دی گئی اب صرف خانہ پری کے لیے جمع منفی کیا جا رہا ہے مقامی یونین کونسل کی قیادت کا اس ناروا سلوک سے ہم دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کو چھوڑا ہے بلاشبہ ہم نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جتوانے میں کلیدی کردارادا کیا تھا ۔

قاضیاں والے محمد کرامت کے بیٹے محمد واجد عرف سائیں تقدیر الہی سے فوت ہو گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوارا ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )قاضیاں والے محمد کرامت کے بیٹے اور پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد اور محمد نوید کے بھائی محمد واجد عرف سائیں تقدیر الہی سے فوت ہو گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ دن اڑھائی بجے قاضیاں میں ادا کی جائے گی ،نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

 

رتالہ والے محمد اعجاز قریشی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوارا ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )رتالہ والے محمد اعجاز قریشی کی وفات پر فخر پوٹھوہار ملک طارق طاری ،شیخ محمد ابرار اٹلی ،راجہ اظہر کیانی ،چوہدری محمد عمران سلیمان ،راجہ افضال اورچوہدری محمد زاہد جرمنی نے اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے،

 

Show More

Related Articles

Back to top button