DailyNews

PTI public meeting at Kahuta will be of great importance

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماراجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کا آج کا جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہوگا جس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شاہ محمود قریشی،خان سرور خان،غلام مر تضیٰ ستی ،سردار سلیم آف مری، عطاشادی خیل خطاب کر یں گے ۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے تمام کارکنان اپنی بھر پور شرکت کر یں گے۔آج کا جلسہ انشاء اللہ دیگر سیاسی مخالف جماعتوں کی آنکھیں کھول دے گا کہ کس طرع عالمی شہرت یافتہ تحصیل(کہوٹہ)کی باشعور عوام اپنا اصولی فیصلہ کرتی ہے۔موجودہ سیاسی مناظر بتا رہے ہیں کہ ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے اور آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ہمراہ پی ٹی آئی رہنماراجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے آفس میں ہمراہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین ، جاوید عباسی ،طاہر ارشاد کے ایک اہم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مٹور چوک کہوٹہ میں آج بروز جمعہ شام4بجے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام ایک اہم جلسہ منعقد ہو گا جس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بھی شر کت کریں گئی پی ٹی آئی کے تمام کارکناناپنی شر کت کو یقینی بناہیں۔

چوہدری لالہ غلام رسول اور ناصر کیانی کا آمدہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد آف مٹور کا بھاری اکثریت سے کامیاب کر انے کا عزم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چوہدری لالہ غلام رسول اور ناصر کیانی کا آمدہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد آف مٹور کا بھاری اکثریت سے کامیاب کر انے کا عزم ۔راجہ صغیر احمد ایک درد دل رکھنے والے حلقے اور حلقے کی عوام سے پیار کر نے والے عظیم انسان ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں کامیابی حلقے کی غریب عوام کی پسندیدہ شخصیت خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا مقدر بنے گئی ۔ ووٹر کی عزت ،غریب لوگوں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلنا، دھڑے کی سیاست ،غریب آدمی کی عزت ،ہر ایک شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنا، حلقے سے پیار اور عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھناراجہ صغیر احمد آف مٹور کی پہچا ن ہے ۔جبکہ بعض بڑھی بڑھی سیاسی شخصیات غریب آدمی کے ساتھ دو قدم چلنا بھی گوارہ نہیں سمجھتے ۔حلقے کی باشعور عوام آمدہ الیکشن میں اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو دے کر کامیاب کر یں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری لالہ غلام رسول ،معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ناصر کیانی ،بزرگ سیاسی سماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ،معروف ٹرانسپوٹر راجہ ثقلین آف ممیام ،جنر کونسلر راجہ عباس پپو ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران المعروف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،چوہدری نعیم رسول ،حافظ جاسم ، چوہدری کلیم ، چوہدری اسد آف سموٹ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن2013میں جس طرع حلقے کی عوام نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کا ساتھ دیا تھا انشاء اللہ اب کی بار اس سے بھی زیادہ بھاری اکثریت سے ان کا ساتھ دیں گے اور اپنے پیارے بھائی راجہ صغیر احمد آف مٹور کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر اکر پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر بٹھاہیں گے راجہ صغیر احمد کی کامیابی حلقے کے غریب طبقے کی کامیابی ہے

چیئر مین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کی حضرت میاں بخش ؒ کے مزاراقدس پر حاضری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئر مین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کی حضرت میاں بخش ؒ کے مزاراقدس پر حاضری ۔ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے قریبی دوست سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری سلطان محمود کے صاحبزادے چوہدری یاسر سلطان اور معروف کارباری شخصیت چوہدری محمد آصف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چیئر مین یوسی بیور راجہ محمد فیاض نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کے مزار ہم لوگوں کے رشد وہدائیت کی جگہ ہے ان کے مزار آج بھی روشن مینار کا درجہ رکھتے ہیں ان اولیائے نے اپنی ساری زندگی اللہ پاک کی راہ گزاری اسی لیے ان کے نام اور ان کی قبور مبارک عوام میں زندہ و جاوید ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button